دہرا دون : اتراکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت بیانات کو لے کر بحث میں ہیں۔ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنی تاریخی معلومات سے بھی متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نےہمیں 200 سال تک غلام بنا کر رکھا تھا۔ راوت یہی نہیں رکے، برطانیہ کی جگہ امریکہ کا نام لیتےہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی دور حکومت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔ پوری دنیا پر اس کا راج ہوا کرتا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک نریندر مودی کے ہاتھ میں نہیں ہوتا تو بے حال ہوجاتا۔ وزیر اعلیٰ کورونا بحران کے دوران مرکزی سرکار کی طرف سے کئے گئے راشن تقسیم کا ذکر کررہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی جگہ اگر کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو حالت کافی خراب ہوجاتی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پر 200 سال تک راج کرنے والے امریکہ میں تقریباً 2.75لاکھ لوگوں کی موت ہوگئی ۔