روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایک ایسے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے بعد انہیں آئندہ دو بار مزید روس کا صدر رہنے کا حق مل جائے گا۔ اس طرح وہ مزید دو بار ملک کے صدر بن سکتے ہیں اور انہیں 2036 تک روس کا صدر رہنے کا موقع مل سکتا ہے۔
روسی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 68 سالہ پوتین جنہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک روس پر حکمرانی کی ہے نے پیر کو اس قانون پر دستخط کیے۔
پوتین کی موجودہ میعاد 2024 میں ختم ہورہی ہے۔ اگر انتخابات میں وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کے لیے قانون کے تحت 2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہوگی۔ یہ قانون گذشتہ سال میں بنائے گئے آئین میں وسیع تر ترمیم کی عکاسی کرتا ہے۔