سلطان پور :(ایجنسی)
سلطان پور میں وزیر اعظم مودی کو کالا جھنڈا دکھا کر سرخیوں میں آنے والی کانگریس لیڈر ریتا یادو کو پیر کی دیر شام شرپسندوں نے گولی مار دی۔ گولی اس کی ٹانگ میں لگی ہے۔ اسے زخمی حالت میںسی ایچ سی لمبھوا میں داخل کرایا گیا ۔ حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیاہے ۔ سی او لمبھوا ستیش چند شکلا نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔ اس کے علاوہ ریتا کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔
گاڑی روک کر جان سے مارنے کی دھمکی
ہوش میں آنے کے بعد ریتا نے بتایا کہ میں پوسٹر بینر بنوانے گئی تھی۔ وہاں سے وہ گھر جا رہی تھی۔ راستے میں ہائی وے پر لمبھوا کے قریب تین لوگوں نے میری بولیرو کو اوورٹیک کیا اور گالیاں دیتے ہوئے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ میرے ڈرائیور کے ماتھے پر پستول لگا دیا۔ جب میں نے اس پر تھپڑ مارا تو وہ مجھے گولی مار کر فرار ہو گئے۔
دوسری طرف کانگریس نے اس معاملے کو لے کر بی جے پی کو گھیرا ہے۔ کانگریس نے جے پی نڈا کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ اس میں لکھا ہے: نڈا جی ،لڑکیوں کو لڑنے سے آپ کی پارٹی کے جنگل راج میں بھاڑے کے غنڈے روک رہےہیں ۔ خواتین کی ساڑی کھینچنے والے بزدلوں سے اسی طرح کی امید ہے ۔ بیٹیوں کی یکجہتی سے ڈر کر بزدل اب بیٹیوں پر غنڈے چھوڑ رہے ہیں ۔
ریتا یادو نے 17 دسمبر کو لکھنؤ میں پرینکا گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔ سلطان پور کے کانگریس لیڈر وجے سریواستو نے بتایا کہ پرینکا گاندھی ریتا یادو کی عیادت کے لیے آج سلطان پور آئیں گی ۔