مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی)کی زبردست جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں اپنے خطاب کئی باتوں کا ذکر کیا پارٹی کی مختلف ریاستوں میں شاندار جیت کی وجوہات پر روشنی ڈالی پی ایم نے خاص طور سے وقف بورڈ کونشانہ بنایا اس سے قبل ہی ایم نے کہا کہ مہاراشٹر میں گڈ گورننس کی جیت ہوئی ہے اور اپوزیشن کی تقسیم کی پالیسیاں ہار گئی ہیں۔ پی .کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس نے خوش کرنے کا جو بیج بویا ہے وہ آئین بنانے والوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے۔ یہ اس خاندان کی طرف سے آئین سے غداری ہے۔ کانگریس نے دہلی کی جائیداد وقف بورڈ کو دے دی ہے۔ آئین میں وقف قانون کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود کانگریس نے، مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے وقف بورڈ بنایا۔ کانگریس نے سماجی انصاف کی روح کو پارہ پارہ کردیا۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ آج کانگریس اور اس کا خاندان اپنے اقتدار کی بھوک کے لیے ذات پات کا زہر پھیلا رہے ہیں۔ اقتدار کی بھوک اس حد تک ہے کہ اپنی ہی پارٹی کو کھا گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کانگریس میں اندرونی بے اطمینانی بڑھ رہی ہے۔