پہلگام دہشت گردانہ حملہ: پاکستان کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا جواب دیا جا رہا ہے۔ بدھ (23 اپریل 2025) کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والے سی سی ایس اجلاس میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے، جن میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن کو بند کرنے، سندھ طاس معاہدے کو معطل اور پاکستانیوں کو ویزوں کی فراہمی روکنے جیسے فیصلے شامل ہیں۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ میٹنگ کے دوران سی سی ایس نے حملے کی شدید مذمت کی اور سرحد پار تعلقات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میٹنگ میں کئی فیصلے کیے گئے، جن میں بھارت نے پانی کا معاہدہ معطل کر دیا ہے، اٹاری کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے، پاکستانی شہریوں کو 48گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کو کہا گیا ہے اور انہیں اب ویزا بھی نہیں ملے گا”۔سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا، "سی سی ایس نے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور تمام فورسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ اس نے فیصلہ کیا کہ اس حملے کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے اسپانسرز کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ تہور رانا کی حالیہ حوالگی کی طرح، ہندوستان ان لوگوں کا تعاقب کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا جنہوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا یا ممکنہ طور پر سازش کی۔”
***یہ بڑے فیصلے لیے گئے۔
••1960 کا سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل۔
••اٹاری واہگہ کراسنگ فوری طور پر بند ۔
••ہندوستان میں موجود ہر کسی پاکستانی شہری کو 48 گھنٹوں کے اندر ہندوستان چھوڑنا ہوگا۔
••نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں دفاعی/ملٹری، بحری اور فضائی صلاح کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا
•••ہائی کمیشنز کے کل عملے کی تعداد موجودہ 55 سے کم کر کے 30 کر دی جائے گی۔