اردو
हिन्दी
فروری 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بعد از حماس’ ٹرمپ کا "غزہ کی تعمیر نو”کے لیے 21نکاتی منصوبہ,مسلم ملکوں سے مشاورت

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Trump’s 21-point Gaza reconstruction plan
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے کہا ہےکہ واشنگٹن "پر امید اور پُُراعتماد ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم غزہ کی جنگ کے حوالے سے کسی نہ کسی شکل میں پیش رفت کا اعلان کر سکیں گے”۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ جو 21 نکات پر مشتمل ہے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر بعض رہنماؤں کے سامنے پیش کیا گیا۔نیویارک میں "کانکوردیا سمٹ” کے دوران ویٹکوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پُراعتماد ہیں کہ "آنے والے دنوں میں کوئی اہم بریک تھرو” ممکن ہے، اگرچہ انہوں نے تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا۔ ’سی این این‘ کے مطابق امریکی ایلچی نے بتایا کہ ٹرمپ اور ان کے وفد کی عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات "انتہائی نتیجہ خیز” رہی۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ کے لیے ٹرمپ کا 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا۔ میرا خیال ہے یہ منصوبہ اسرائیل کے خدشات کے ساتھ ساتھ خطے کے دوسرے ہمسایہ ممالک کے تحفظات کو بھی ایڈریس کرتا ہے۔ ہم پرامید ہی نہیں، بلکہ پُراعتماد ہیں کہ جلد ہی ہم پیش رفت کا اعلان کریں گے”۔
**جنگ کا خاتمہ اور قیدیوں کی رہائی
"میڈیا ذرائع کے مطابق منصوبے میں جنگ کا خاتمہ، قیدیوں کی رہائی، اسرائیل کا غزہ سے بتدریج انخلا اور عالمی اداروں کے ذریعے امداد کی فراہمی شامل ہے۔اسی حوالے سے ایک سفارتی ذریعے نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ "غزہ میں جنگ چند دنوں میں رک جائے گی”۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کا منصوبہ "غزہ پر قبضے کو خارج از امکان قرار دیتا ہے۔ جنگ بندی کے فوری بعد امداد غزہ میں داخل ہوگی اور اس میں "قیدیوں کی رہائی اور حماس کے کردار کے خاتمے” کو بنیادی نکات قرار دیا
"حماس کے بعد کا مرحلہ”
امریکی ویب سائٹ "ایکسیس” کے مطابق منگل کو ٹرمپ اور ویٹکوف نے چند عرب اور مسلمان رہنماؤں کو ایک منصوبہ پیش کیا، جس میں غزہ کی جنگ کے خاتمے اور "بعد از حماس” دور کے انتظامات پر بات کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ نے مسلمان قیادت کے سامنے زور دیا کہ جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے، بصورت دیگر اس کا تسلسل اسرائیل کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر دے گا۔
**منصوبے کے اہم نکات
•تمام قیدیوں کی رہائی
•مستقل جنگ بندی
•اسرائیلی فوج کا تدریجی انخلا
•غزہ میں حماس کے بغیر حکومتی •ڈھانچے کی تشکیل
•ایک سکیورٹی فورس کا قیام جس میں فلسطینی اور عرب و اسلامی ممالک کے اہلکار شامل ہوں
•نئی انتظامیہ اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب و اسلامی فنڈنگ
•فلسطینی اتھارٹی کی جزوی شمولیت

منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے متعدد رہنماؤں سے بند کمرہ ملاقات کی۔
اس اجلاس میں امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ، انڈونیشیا اور پاکستان کے رہنما شریک ہوئے۔امریکی ویب سائٹ "پولیٹیکو” کے مطابق ٹرمپ نے عرب رہنماؤں سے عہد کیا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دو ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ اس معاملے پر خاصے سخت تھے اور واضح کیا کہ مغربی کنارہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ہے، حماس کے نہیں، لہٰذا اسرائیل اسے ضم نہیں کر سکتا۔
تاہم ایک اور ذریعے کے مطابق ٹرمپ کی یقین دہانیوں کے باوجود حماس کے خلاف جاری دو سالہ اسرائیلی جنگ کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی ابھی بھی ایک مشکل ہدف ہے۔دیگر ذرائع نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے رہنماؤں کو ایک دستاویز بھی پیش کی جس میں جنگ کے بعد کے سیاسی و سلامتی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کو ضم نہ کرنے کی ضمانت شامل تھی۔
ٹرمپ کا بیان اور ملاقات کا خلاصہ
ملاقات کے آغاز پر ٹرمپ نے مختصر گفتگو میں کہاکہ "یہ میری سب سے اہم ملاقات ہے۔ یہ مشرقِ وسطیٰ کے عظیم رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہے۔ ہم غزہ کی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور یہ کریں گے۔ ممکن ہے ابھی کر سکیں”۔
انہوں نے کہاکہ "اگر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ نہ ہو تو زندگی بہتر ہوگی۔ ہم قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے پر بات کریں گے”۔ٹرمپ نے بتایا کہ وہ اجلاس کے بعد خطے کے دیگر رہنماؤں سے بشمول اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے رابطہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا: "یہ صورتحال بہت طول پکڑ چکی ہے، ہم اس کا خاتمہ چاہتے ہیں اور قیدیوں کی رہائی بھی چاہتے ہیں”۔
اقوام متحدہ کی عمارت سے روانگی کے وقت ٹرمپ نے کہا کہ "آج ہم نے غزہ کے بارے میں بہت اچھا اجلاس کیا۔ یہ خطے کے اہم رہنماؤں کے ساتھ انتہائی کامیاب ملاقات تھی۔ اسرائیل اس میں شامل نہیں تھا، لیکن میں ان سے بھی ملوں گا۔ ہم غزہ سے متعلق مسائل پر کام کریں گے اور آج ہم نے ایک نہایت مثبت اجلاس کیا ہے”۔

ٹیگ: Gazanews todayplanreconstructionrump

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Islamophobia School Separate Function Issue
خبریں

اسلاموفوبیا: ایک ممتاز نجی اسکول میں مسلم اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کے علیحدہ سالانہ فنکشن، یہ ہوکیا رہا ہے؟

12 فروری
Bangladesh Referendum Possible Changes Overview
خبریں

بنگلہ دیشی ریفرینڈم کے حق میں گیے تو کیا کیا بدلے گا؟ مختصر جائزہ

12 فروری
Bangladesh Poll Two Rahmans Faceoff
خبریں

بنگلہ دیش میں پولنگ جاری، دو رحمان مد مدمقابل، کون بنے گا پی ایم؟

12 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Islamophobia School Separate Function Issue

اسلاموفوبیا: ایک ممتاز نجی اسکول میں مسلم اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کے علیحدہ سالانہ فنکشن، یہ ہوکیا رہا ہے؟

Bangladesh Referendum Possible Changes Overview

بنگلہ دیشی ریفرینڈم کے حق میں گیے تو کیا کیا بدلے گا؟ مختصر جائزہ

Bangladesh Poll Two Rahmans Faceoff

بنگلہ دیش میں پولنگ جاری، دو رحمان مد مدمقابل، کون بنے گا پی ایم؟

Hate Speech Sarma Supreme Court Petition

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

Islamophobia School Separate Function Issue

اسلاموفوبیا: ایک ممتاز نجی اسکول میں مسلم اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کے علیحدہ سالانہ فنکشن، یہ ہوکیا رہا ہے؟

فروری 12, 2026
Bangladesh Referendum Possible Changes Overview

بنگلہ دیشی ریفرینڈم کے حق میں گیے تو کیا کیا بدلے گا؟ مختصر جائزہ

فروری 12, 2026
Bangladesh Poll Two Rahmans Faceoff

بنگلہ دیش میں پولنگ جاری، دو رحمان مد مدمقابل، کون بنے گا پی ایم؟

فروری 12, 2026
Hate Speech Sarma Supreme Court Petition

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

فروری 11, 2026

حالیہ خبریں

Islamophobia School Separate Function Issue

اسلاموفوبیا: ایک ممتاز نجی اسکول میں مسلم اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کے علیحدہ سالانہ فنکشن، یہ ہوکیا رہا ہے؟

فروری 12, 2026
Bangladesh Referendum Possible Changes Overview

بنگلہ دیشی ریفرینڈم کے حق میں گیے تو کیا کیا بدلے گا؟ مختصر جائزہ

فروری 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN