لکھنؤ: (ایجنسی)
اتر پردیش میں تیسرے مرحلے میں 59 سیٹوں پر 20 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں بھی بی جے پی اور ایس پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ اس مرحلے میں 16 اضلاع ہاتھرس، فیروز آباد، قنوج، اٹاوہ، اوریا، مین پوری، فرخ آباد، کاس گنج، ایٹا، کانپور دیہات، کانپور نگر، جالون، جھانسی، للت پور، ہمیر پور اور مہوبہ اضلاع میں پولنگ ہوگی۔
آئیے جانتے ہیں کہ اس مرحلے میں کن سیٹوں پر بڑے انتخابی چہرے تال ٹھوک رہے ہیں ۔
اکھلیش یادو مین پوری ضلع کی کرہل سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل سے ہے۔ یوگی حکومت کے وزیر رام نریش اگنی ہوتری مین پوری کی بھوگاؤں اسمبلی سیٹ سے، ستیش مہانا مہاراج پور سے، رامویر اپادھیائے سادآباد سے، سابق آئی پی ایس افسر اسیم ارون کنوج اور جسونت نگر سے شیو پال یادو انتخابی میدان میں ہیں۔
اس کے علاوہ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی بیوی لوئیس خورشید فرخ آباد صدر سیٹ سے میدان میں ہیں، یوگی حکومت میں ریاستی وزیر نیلیما کٹیار کلیان پور سیٹ سے میدان میں ہیں۔
یادو ووٹر موثر
تیسرے مرحلے کے انتخابی تشہیر میں بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے بھی انتخابی مہم میں تشہیر کی اس علاقے میں یادو ووٹرکئی سیٹوں پر موثر ہیں اور وہ جس کے حق میں جھونکیں گے ،اسی ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔