بدھ کی صبح بوربن سٹریٹ کے علاقے نیو اورلینز میں ایک شخص نے جان بوجھ کر ایک پک اپ ٹرک کو ایک بڑے ہجوم پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ـ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 3:15 بجے کے قریب نیو اورلینز کی پولیس سپرنٹنڈنٹ این کرک پیٹرک نے بدھ کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق، ایک شخص نے "بہت تیز رفتاری سے” بوربن سٹریٹ سے نیچے گاڑی چلا دی اور "زیادہ سے زیادہ لوگوں پر چڑھانے کی کوشش کر رہا تھا”۔ "یہ DUI کی صورتحال نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے کے بعد سال نو کی تقریبات کا ماحول سوگ میں بدل گیا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں نیو اورلینز کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے لے جایا۔اس سے قبل جرمنی میں کار سے ٹکر میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مشرقی شہر میگڈے برگ میں ہونے والے اس حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے، جو مبینہ طور پر سعودی نژاد شخص نے کیا تھا۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا وہ ذہنی مریض تو نہیں تھا۔