واشنگٹن :
امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) میں کمشنر کے عہدے کے لئے پاکستانی نژاد لینا خان کو نامزد کیا ہے۔ اگر سینیٹ سے نامزدگی پاس ہوجاتی ہے تو 32 سالہ لینا خاں اس کمیشن میں سب سے کم عمر کمشنر ہوں گی۔
پاکستانی نژاد لینا خاں جب 11 سال کی تھی تب ان کے والدین پاکستان سے امریکہ آگئے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ لینا خان ییل یونیورسٹی میں ابھی بھی قانون کی طالبہ ہیں۔ لیناخاں کولمبیا لا اسکول میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ لینا کا شمار امریکہ کے مضبوط ترین تکنیکی ناقدین میں ہوتا ہے۔ انہیں جب شہریت حاصل ہوئی جب 2017 میں ان کا ’ایمیزوں اینٹی ٹرسٹ پیراڈ وکس ‘ کے عنوان سے تحقیقی مقالہ ’ییل لا ءجنرل‘میں شائع ہوا۔ اس میں انہوں نے ایمیزون پرالزام لگایا کہ وہ اپنی اجارہ داری طاقت کا غلط استعمال کررہا ہے۔ کئی دہائیوں پرانے قانونی اصولوں پر بھی توجہ دلائی تھی۔ لینا کی رائے کا براہ راست اثر امریکی قوانین اور کاروباری دنیا پر بھی پڑاتھا۔
لینا اس سے پہلے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کمشنر روہت چوپڑا کی سینئر مشیر رہ چکی ہیں۔جس میں آن لائن پلیٹ فارمس اور ان کے مابین مقاملہ پر تفتیش کی تھی اس کے بعد سب کمیٹی نے معیشت میں مسابقہ کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سخت قانون سازی کرنے کی اپیل کی تھی۔