سیلی گڑی:
الیکشن کمیشن کی سابق بینچ نے بدھ کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات منصفانہ کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں الیکشن سے پہلے یا اس دوران کسی بھی طرح کے تشدد یا بد امنی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائےگا۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل کمار اروڑا کی صدارت میں سابق بینچ نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران سبھی کورونا ضابطوں اور آئینی فرائض پر عمل کیا جائےگا۔ کمیشن نے اس بات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی کہ لوگ سماجی دوری پر عمل کریں،ماسک پہنیں اور پولنگ بوتھوں پر سینیٹائزر کا استعمال کریں۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے پی پی ای کٹوں کی خرید ،مشینری اور تھرمل اسکینروں کے انتظام کےلئے بھی کہا ہے کہ تاکہ پولنگ بوتھوں پر لوگوں کی مکمل جانچ کی جا سکے۔ واضح رہے کہ ریاست میں آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرائے جارہے ہیں اور پہلا مرحلہ 27 مارچ اور آٹھواں اور آخری مرحلہ 27 اپریل کو ہوگا۔ الیکشن کے نتیجوں کا اعلان دو مئی کو ہوگا۔
مسٹر اروڑا کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے افسر چیف سکریٹری الاپان بندوپادھیائے اور پولیس ڈائریکٹرجنرل نیرج نارائن سے بھی ملاقات کی اور ریاست میں امن و قانون کی حالت کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے ریاست میں آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانےکےلئے مرکزنیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی ہدایت بھی دی۔
انہوں نے ریاست کے سبھی ضلع افسروں او رپولیس سپرنٹینڈنٹ کے ساتھ ورچوؤل میٹنگ بھی کی۔ کمیشن نے ریاست میں چار الیکشن آبزروروں کی کل تعیناتی کی تھی۔