نئی دہلی:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ حماس غزہ کے سربراہ محمد سنوار کو اسرائیلی فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ 14 مئی کو اسرائیلی فوج کے ایک بڑے فضائی حملے میں حماس کے سربراہ کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس وقت اسرائیل ڈیفنس فورس یا آئی ڈی ایف اس بات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھی کہ آیا اس حملے میںمحمد السنوار کی موت ہوئی یا نہیں
محمد سنوار حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے بھائی تھے۔ یحییٰ کو اکتوبر 2024 میں اسرائیلی فوج نے ہلاک کر دیا تھا۔ محمد سنوار، غزہ میں حماس کے آخری باقی ماندہ اہم کمانڈروں میں سے ایک تھے جو ایک سرنگ میں چھپے ہوئے تھے۔ حماس اسے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کر رہی تھی 14 مئی کو اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے اسے ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔ کمانڈ سینٹر مبینہ طور پر خان یونس میں یورپین ہسپتال کے نیچے واقع تھا۔ اس وقت اسرائیلی فوج نے عین حملے کے بعد ایک ویڈیو جاری کی تھی۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح ہسپتال کے نیچے ایک سرنگ نظر آئی
۔