نئی دہلی:(ایجنسی)
– ایک بہت ہی خطرناک اور لاء اینڈ آرڈر کو کھلم کھلا چیلنج کرنے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انتہا پسند سادھو یتی کرشنا نند مسکراتے ہوئے مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دیتا ہوا نظر آرہا ہے’hindutva watch ‘ نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ ہری دوار دھرم سنسد کے بعد شہرت حاصل کرنے والے ایک عسکریت پسند ہندوتوا وادی سادھو نے علی الاعلان مجوزہ نسل کشی کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
عالیشان جعفری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرویڈیو شیئر کی جس میں، متنازع سادھو اعلان کررہا ہے کہ مجوزہ اجتماعی قتل کا آغاز پوروانچل (مشرقی یوپی) سے ہوگا۔ ’’ہم نے دھرم یودھ کا اعلان کیا ہے،‘‘ اس نے ’’ہر ہر مہادیو‘‘ کے نعروں کے درمیان ایک غیر معمولی اعتماد کے ساتھ کہا۔ ساتھی ہندوؤں کو یہ کہتے ہوئے کہ وہ بہت دیر تک سوئے ہیں لڑائی کے لیے تیار ہونے کے لیے اکسایا۔ ’اب وقت آگیا ہے کہ جاگیں اور دشمن کا مقابلہ کریں‘۔ ایک ہمہ گیر جنگ کی عجلت پر زور دیتے ہوئےاسے ’دھرم یدھ‘ کہا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حریف پارٹی (اشارہ مسلمانوں کی طرف ہے ) پہلے ہی جنگ کے لیے تیار ہے۔
( نوٹ: انتہائی اشتعال انگیز اور ناقابل سماعت ہونے کے سبب ویڈیو نہیں دیا جارہا مگر وہ سوشل میڈیا پروائرل ہے)