مہاراشٹر کے ناگپور میں تشدد کے معاملے میں 27 مشتبہ افراد کو فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔منگل کو سماعت کے دوران مجسٹریٹ سلطانہ میمونہ نے 17 ملزمان کو 21 مارچ تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا اور 10 ملزمان کے طبی معائنے کا حکم دیا۔پیر 17 مارچ کی رات ناگپور کے محل علاقے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم اور پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
•••ایف آئی آر میں درج 10 بڑی باتیں…
1_ناگپور میں تشدد کے بعد اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر جتیندر گاڈگے نے گنیش پیٹھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔پولیس نے 57 دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ان میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا، اسلحہ ایکٹ، دھماکہ خیز قانون، مہاراشٹر پولیس ایکٹ اور فسادات بھڑکانے جیسی دفعات شامل ہیں۔
2. ایف آئی آر میں 51 مشتبہ افراد کا نام لیا گیا ہے اور یہ سبھی مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
3. 17 مارچ کو وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے اورنگ زیب کی قبر کو ہٹانے کے خلاف احتجاج کیا اور چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر علامتی پتلا جلایا۔ اس کے بعد مینارٹی ڈیموکریٹک پارٹی کے سٹی صدر فہیم خان اور شمیم خان 50-60 لوگوں کے گروپ کے ساتھ میمورنڈم دینے پولیس اسٹیشن پہنچے۔ یہاں جمع بھیڑ کو امن برقرار رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
4. الزام ہے کہ 17 مارچ کی شام 4 بجے کے قریب پولیس اسٹیشن پہنچنے والے لوگوں نے ہندو مسلم تنازعہ بھڑکانے کی سازش کی۔ اس کے بعد تقریباً 500 سے 600 مسلمان چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر جمع ہوئے۔
5. پولس چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر پہنچی اور ہجوم کو اپنے گھروں کو جانے کی ترغیب دی، لیکن بھیڑ ن پولس کے مشورے کو نظر انداز کیا اور اشتعال انگیز نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ اسی وقت بھیڑ نے ایک دوسرے کو ہنگامہ آرائی پر اکسانا شروع کر دیا۔
6. الزام ہے کہ چوک پر جمع فسادی کلہاڑی، پتھر، لاٹھیاں اور سلاخیں لے کر آئے تھے اور لوگوں میں خوف پھیلانے کے لیے اپنے ہتھیار ہوا میں لہرائے تھے۔
7. اس کے بعد بھلدر پورہ علاقے میں اس ہجوم نے مبینہ طور پر پولیس پر پتھراؤ کیا۔
8. بھلدر پورہ علاقے میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہجوم کا خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کا الزام۔
9. گیتانجلی چوک پر، ہجوم نے پولیس کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملہ کیا اور پولیس کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ گنجی پورہ کے علاقے میں فلائی اوور کے تعمیراتی کام کے لیے کھڑی دو کرینوں کو پیٹرول بم سے آگ لگا دی گئی۔
10. ہجوم نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر پتھروں اور مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
(بی بی سی ہندی کے ان پٹ کے ساتھ)