تحریر:آدتیہ مینن
اترپردیش انتخابات میں چھٹے اور ساتویں مرحلے کی ووٹنگ میں بی جے پی کو کچھ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ان دونوں مرحلوں میں مشرقی یوپی کی 111 اسمبلی سیٹیں آتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سیٹ گورکھپور صدر اور وزیر اعظم نریندر مودی کی لوک سبھا سیٹ وارانسی کی 5 اسمبلی سیٹیں اس میں شامل ہیں۔
دی کوئنٹ نے نومبر میں لکھا تھا کہ بی جے پی کو مغربی یوپی، روہیل کھنڈ اور پوروانچل میں زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اودھ، بندیل کھنڈ اور وسطی یوپی کے دیگر حصوں میں بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ اب تک الیکشن بڑی حد تک اسی سمت میں گئے ہیں۔
لگتا ہے کہ اکھلیش یادو کے اتحاد نے پہلے، دوسرے اور پانچویں مرحلے میں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، جبکہ بی جے پی تیسرے اور چوتھے مرحلے میں اس نقصان کو کچھ کم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
تو سوال یہ ہے کہ کیا ایس پی چھٹے اور ساتویں مرحلے میں اپنا رجحان جاری رکھ سکے گی یا بی جے پی اپنی گرفت برقرار رکھے گی؟ کیا ایس پی کی برتری 2017 میں بی جے پی کو 325 سیٹوں سے نیچے لانے میں کامیاب ہوگی؟
ایسا لگتا ہے کہ چھٹا اور ساتواں مرحلہ بی جے پی کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ آئیے ووٹنگ کے ان دو مرحلوں کے بارے میں چھ حقائق دیکھتے ہیں۔
1- مشرقی یوپی میں بی جے پی کا مارجن کم
چھٹے اور ساتویں مرحلے میں جن 111 سیٹوں پر ووٹنگ ہو ئی اور ہونے والی ہے، 2017 میں بی جے پی کے لیے برتری کا فرق کم تھا۔ این ڈی اے نے یوپی میں 403 میں سے 55 فیصد سیٹیں 10 فیصد سے زیادہ ووٹ مارجن کے ساتھ جیتیں تھی۔ تاہم، پوروانچل کے 19 اضلاع میں پولنگ کے آخری دو مرحلوں میں، این ڈی اے نے 10 فیصد سے زیادہ نمبروں کے فرق کے ساتھ 44 فیصد سیٹوں پر جیت حاصل کی ۔
دوسری طرف، ان اضلاع میں 31 فیصد سیٹیں بی جے پی نے 10 فیصد سے کم کے فرق سے جیتی تھیں، جب کہ ریاستی سطح پر مارجن 26 فیصد تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ بی جے پی اس خطے میں بڑی تعداد میں سیٹیں کھو سکتی ہے۔جبکہ مارجن کم ہونے پر معمولی اتار چڑھاؤ تمام نتائج کو تبدیل کر سکتا ہے۔
ان 19 اضلاع میں اپوزیشن کی پوزیشن بھی ریاست کے دیگر علاقوں کے مقابلے بہتر ہے۔ 2017 میں، این ڈی اے کو یوپی میں تمام سیٹوں میں سے 19 فیصد کا نقصان ہوا تھا، لیکن ان اضلاع میں اسے تمام سیٹوں میں سے 24 فیصد کا نقصان ہوا تھا ۔
ایسا لگتا ہے کہ مہاراج گنج، وارانسی، مرزا پور اور کچھ حد تک سون بھدر، گورکھپور، کشی نگر اور سدھارتھ نگر جیسے اضلاع میں بی جے پی اب بھی برتری پر ہے۔ دوسری طرف، ایس پی کی قیادت والے اتحاد کو امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ، سنت کبیر نگر، غازی پور، جونپور، مؤ اور بھدوہی میں کامیابی مل سکتی ہے ۔
2- دل بدل اور بدلتے اتحاد
خطے کے بڑے ذات پات کے گروہوں کی نمائندگی کرنے والے لیڈروں نے بی جے پی چھوڑ دی۔ سوامی پرساد موریہ بی ایس پی سے بی جے پی میں شامل ہو تھے۔ انہیں موریہ-کشواہا-شاکیہ برادری کا رہنما سمجھا جاتا ہے۔ اب وہ بی جے پی چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہوچکے ہیں۔
اوم پرکاش راج بھر کی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی، جو کہ 2017 کے الیکشن سے بی جے پی کی حلیف ہے، اب ایس پی کی قیادت والے اتحاد کا حصہ ہے۔ راج بھر کو بی جے پی کے غیر یادو او بی سی ووٹروں کو راغب کرنے میں مددگار سمجھا جاتا ہے۔ نونیا ذات کا ایک اور او بی سی چہرہ دارا سنگھ چوہان جو 2017 کے انتخابات سے پہلے بی ایس پی سے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، اب ایس پی کے ساتھ ہیں اور مؤ ضلع کے گھوسی سے الیکشن لڑرہے ہیں۔
تاہم، نشاد پارٹی جس نے 2017 میں الگ سے الیکشن لڑا تھا اور گیان پور سیٹ جیتی تھی، اب بی جے پی کے ساتھ ہے۔ اعظم گڑھ کے ساگڑی سے بی ایس پی ایم ایل اے وندنا سنگھ اور کشی نگر ضلع سے کانگریس کرمی لیڈر آر پی این سنگھ جیسے لیڈر بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔
این ڈی اے کیمپ سے صرف او بی سی سے ایس پی کو فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ اس نے بی ایس پی کے سرکردہ لیڈروں کو بھی ساتھ لیا ہے۔ اس کی ایک مثال امبیڈکر نگر ہے جو پوروانچل میں ایس پی کے لیے سب سے زیادہ منافع بخش اضلاع میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ پچھلی بار بی ایس پی نے یہاں 5 میں سے 3 سیٹیں جیتی تھیں۔ ضلع کے کئی اہم بی ایس پی لیڈر ایس پی میں شامل ہو چکے ہیں۔
اس میں اکبر پور کے ایم ایل اے اور بی ایس پی کا سابق او بی سی چہرہ رام اچل راج بھر اور کٹہری سے ایم ایل اے لال جی ورما ہیں۔ اس کے علاوہ، بی ایس پی سے ایس پی میں شامل ہونے کے بعد، دلت لیڈر تری بھون دت الاپور سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
امبیڈکر نگر سے بی ایس پی ایم پی رتیش پانڈے کے والد راکیش پانڈے بھی ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں اور جلال پور سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ہری شنکر تیواری کے بیٹے ونے شنکر تیواری گورکھپور ضلع میں بی ایس پی سے ایس پی میں چلے گئے ہیں اور چلوپار سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مؤ کا بااثر انصاری خاندان بھی بی ایس
پی سے ایس پی میں چلا گیا ہے۔
بی ایس پی کے آنجہانی ایم ایل اے سکھ دیو راج بھر کے بیٹے کمل کانت راج بھر اب اعظم گڑھ ضلع کی دیدار گنج سیٹ سے ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
منگڑا بادشاہ پور سے بی ایس پی ایم ایل اے سشما پٹیل بھی اب ایس پی میں ہیں اور جونپور ضلع کی مدیاہون سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
3- کیا راج بھر اور موریہ غیر یادو او بی سی کو ایس پی کی طرف منتقل کر سکتے ہیں؟
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، ایس پی میں شامل ہونے والے بہت سے لیڈر اپنے روایتی مسلم یادو ووٹروں کے علاوہ اپنی برادری کے ووٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اکھلیش یادو کی سوشل انجینئرنگ کا اصل امتحان ان دو مرحلوں میں ہے۔ کیا سوامی پرساد موریہ، کشواہا اتحاد کو ووٹ مل سکتاہے؟
کیا راج بھر، موریہ، دارا سنگھ چوہان اور کرشنا پٹیل کو اپنی اپنی برادریوں سے وہی ووٹ مل سکتے ہیں جو جینت چودھری کی راشٹریہ لوک دل نے مغربی یوپی کے جاٹوں میں حاصل کیے ہیں؟
یہ آسان نہیں ہوگا۔ آر ایل ڈی کو زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک میں بی جے پی مخالف ماحول کے ساتھ ساتھ گنے کے کسانوں کی ادائیگیوں سے پیدا ہونے والے غصے کا فائدہ ہوا۔ یہ حالات مشرقی یوپی کے غیر یادو او بی سی کے لیے نہیں ہیں، حالانکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور نوکریوں کی کمی کی وجہ سے ووٹروں میں مایوسی ہے۔ تو کیا ایسے حالات میں راج بھر کا ووٹ اتحاد میں منتقل ہو جائے گا؟
آئیے اسے پھول پور پوائی سیٹ سے سمجھیں، جہاں ایس پی نے متنازع یادو لیڈر رماکانت یادو کو میدان میں اتارا ہے۔ وہ بی جے پی کے راج بھر امیدوار اور بی ایس پی اور کانگریس کے مسلم امیدواروں کے خلاف ہیں۔
پھر غازی پور ضلع کی جنگی پور سیٹ پر، موجودہ ایس پی ایم ایل اے ویریندر یادو بی جے پی کے کشواہا اور کانگریس کے راج بھر کے امیدوار کے خلاف ہیں۔
دیکھنا یہ ہے کہ ایس پی کا نیا اتحاد ان سیٹوں پر کام کرتا ہے یا نہیں۔ مجموعی طور پر، زمینی رپورٹس بتاتی ہیں کہ غیر یادو او بی سی کی ایس پی کو منتقلی زیادہ نہیں، لیکن ایک حد تک ہوسکتی ہے۔
4- بی ایس پی سے پلاین
آخری دو مرحلے بی ایس پی کے لیے بہت اہم ہیں۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کی 19 میں سے 11 سیٹیں ان علاقوں سے آئی تھیں۔ تاہم، بدقسمتی سے بی ایس پی کے 11 میں سے 9 ایم ایل اے یا تو خود پارٹی سے چلے گئے یا انہیں نکال دیا گیا۔ یا ان کے خاندان کے افراد دوسری پارٹیوں میں چلے گئے۔
ہم پہلے ہی لال جی ورما، رام اچل راج بھر، راکیش پانڈے، تری بھون دت، مختار انصاری، ونے شنکر تیواری، سشما پٹیل، وندنا سنگھ اور کمل کانت راج بھر کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مبارک پور کے ایم ایل اے شاہ عالم عرف گڈو جمالی بھی ہیں جن کا بی ایس پی سے اختلاف تھا۔
5- اے آئی ایم آئی ایم اور پیس پارٹی
کچھ عرصے سے لگ رہا تھا کہ گڈو جمالی ایس پی میں شامل ہو جائیں گے، لیکن بات نہیں بنی۔ اب وہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور پارٹی کے بہترین امیدواروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
پارٹی کے ایک اور جیتنے والے امیدوار ڈاکٹر عبدالمنان اترولا سے ہیں۔ منان بلرام پور ضلع کے ایک معزز ڈاکٹر ہیں۔ غریب مریضوں کا علاج کم پیسوں سے کرتے ہیں۔ انہوں نے پیس پارٹی سے اے آئی ایم آئی ایم میں شمولیت اختیار کی۔ پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر ایوب بھی سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے 2012 میں یہ سیٹ جیتی تھی۔
تاہم اے آئی ایم آئی ایم اور پیس پارٹی دونوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلم ووٹروں کے ایک بڑے حصے میں ایس پی کی قیادت والے اتحاد کی حمایت کرنے کا احساس ہے۔
6- وارانسی میں کانگریس کے امکانات اور مشن
چھٹے اور ساتویں مرحلے میں، کانگریس کے پاس کچھ امیدوار ہیں، جو لڑتے نظر آرہے ہیں، ان میں اجے کمار للو، جو کشی نگر ضلع کے تمکوہیراج سے موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ کچھ دیگر امیدواروں میں اکھلیش پرتاپ سنگھ رودر پور سے، ندیم جاوید جونپور سے، وریندر چودھری فریندہ سے اور سید مرزا الدین ٹانڈہ سے ہیں۔
تاہم کانگریس کے لیے سب سے دلچسپ انتخابی مہم وارانسی ضلع میں ہوتی نظر آرہی ہے۔ پارٹی جس ضلع میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیت پکڑتی ہے ، وہیں نقب لگانا چاہتی ہے ۔ پرینکا گاندھی واڈرا اس ضلع میں خوب تشہیر کرر ہی ہیں ۔ پارٹی کی امید دو اہم اعلیٰ ذات چہروں پر ٹکی ہوئی ہے ۔ وارانسی کےسابق ممبر پارلیمنٹ راجیش مشرا، جو وارانسی چھاؤنی سے الیکشن لڑرہے ہیں اور اجے رائے ۔
چھٹےمرحلہ میں گزشتہ کل پولنگ ہوچکی ہے جبکہ ساتویں مرحلہ کی پولنگ باقی ہے ۔این ڈی اے کے ساتھ 84، ایس پی کے ساتھ 13، بی ایس پی کے ساتھ 11۔ کم مارجن اور اتحاد بدلنے کی وجہ سے این ڈی اے 65 سیٹیں بچا سکتی ہے۔ دوسری طرف، ایس پی اتحاد ان مراحل میں زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ایس پی اتحاد کو 40 سے زیادہ سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
(بشکریہ: دی کوئنٹ )