گوہاٹی (ایجنسی)آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ریاست میں تعدد ازدواج کے خلاف مجوزہ قانون کے بارے میں جانکاری دی ہے۔
شرما نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "ہمیں ہمارے عوامی نوٹس کے جواب میں 149 جوابات موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے 146 بل کے حق میں ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے۔ "تاہم، تین اداروں نے بل کی مخالفت درج کرائی ہے۔”اب ہم اس عمل کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھیں گے اور 45 دنوں میں بل کے مسودے کو حتمی شکل دیں گے۔ آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ریاست میں تعدد ازدواج پر پابندی کا بل پیش کیا تھا۔
حکومت نے اس سلسلے میں پبلک نوٹس جاری کر کے لوگوں سے رائے طلب کی تھی۔
ریاستی حکومت نے ایک ماہر کمیٹی بنا کر اس موضوع پر رائے طلب کی تھی، جس نے کہا تھا کہ حکومت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ تعدد ازدواج پر پابندی کے لیے قانون بنائے۔








