لکھنؤ:انسٹیٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفٹمنٹ (اشو) کی جانب سے 6 مارچ 2025 کو ورلڈ میڈیسن ڈے پروگرام کا انعقاد ایراز میڈیکل یونیورسٹی میں کیا جائے گا.طبی دنیا کی شہرہ آفاق کتاب القانون فی الطب کی اشاعت اول 6 مارچ 1025 کو عمل میں آئی تھی جو کہ 6 مارچ 2025 کو اپنی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ہزار سال کی مدت مکمل کر رہی ھے. القانون فی الطب کی اشاعت اول کی مناسبت سے اشو کے ذریعے 2019 سے ہر سال 6 مارچ کو ورلڈ میڈیسن ڈے کا انعقاد کیا جاتا ھے.
ورلڈ میڈیسن ڈے پروگرام میں ہر سال عالمی ادارہ صحت کے ذمہ دار کو بھی مدعو کیا جاتا ھے. ورلڈ میڈیسن ڈے پروگرام کے ذریعے عالمی ادارہ صحت سے درخواست کی جاتی ھے کہ 6 مارچ کو "میڈیسن ڈے” قرار دیا جائے.
پروگرام کے انعقاد کے لئے مولانا خالد رشید صاحب کی سرپرستی میں اشو کے ایک نمائندہ وفد نے ایرا میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عباس علی مہدی صاحب سے ملاقات کی جس میں میڈیسن ڈے پروگرام سے متعلق تمام امور پر گفتگو ہوئی.
وائس چانسلر صاحب نے میڈیسن ڈے پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے اپنا پورا تعاون پیش کرنے کا اظہار کیا.
میڈیسن ڈے کے گزشتہ پروگراموں کی طرح ہی اس بار بھی طبی ماہرین اور وزارت آیوش کے عہدے داران کی ورلڈ میڈیسن ڈے پروگرام میں شرکت رھے گی.اشو کے اس وفد میں مولانا خالد رشید، ڈاکٹر انیس انصاری،انجینئر سید محمد شعیب، ڈاکٹر آفتاب احمد ہاشمی، ڈاکٹر مبشر خان ، ڈاکٹر اشفاق احمد، ڈاکٹر عامر جمال، محمد خالد اور انجینئر محمد عمر شامل تھے(.سورس: پریس ریلیز)