اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہاں میں گودی میڈیا ہوں!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
ہاں میں گودی میڈیا ہوں!
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: نازش ہما قاسمی

جی! گودی میڈیا، اپنے سیاسی آقاؤں کے ایماء پر ان کی خوشنودی کےلیے سچ کو جھوٹ بناکر پیش کرنے والی، دن دہاڑے ، اور رات کی تاریکی میں ڈنکے کی چوٹ پر تال ٹھونک کر صریح و سفید جھوٹ کو پیش کرکے فخر کرنے والی ، بے مروت ، بے غیرت، حکومت کی ناکامیوں کو اچھائی بتا کر عوام الناس کے ذہنوں سے کھیلنے والی، نفرت کی کھیتی کرنے والی، فرقہ پرستی کو پروان چڑھانے والی، ہندو مسلم کے درمیان خلیج پیدا کرنے والی، اخوت و بھائی چارگی کا گلا گھونٹنے والی، گنگا جمنی تہذیب کو شرمندہ کرنے والی، فسادات کی جڑ، گائوں گائوں، شہر شہر قریہ قریہ اپنی تعصب پر مبنی جعلی، فیک، جھوٹی خبروں کو چلانے والی، متشدد، جارح، متعصب، سازشی، بلیک میلر، اور نفرت کے سوداگروں اور ضمیر فروش گروہوں کامرکز ، ملزم کا عدالت سے جرم ثابت ہونے سے قبل ہی اپنا فیصلہ سناکر اسے تختہ دار پر لٹکانے کی کوشش کرنےوالی، ایک کمیونٹی کے معصوموں کو دہشت گرد کہنے والی، دوسری کمیونٹی کے غنڈوں کو معصوم گرداننے والی، ماب لنچنگ کے شکار مسلمانوں کا مذاق اڑانے والی اور لنچ کرنے والے دہشت گردوں کا حوصلہ بڑھانے والی، برقعہ وطلاق کو رسوا کرنے والی ، گھونگٹ اور جہیز کے نام پر قتل کی گئی دوشیزاؤں کی موت پر خاموش رہنے والی۔

اور کسانوں کو غنڈہ ثابت کرنے والی، ان کی تحریک کو نظر انداز کرنے والی، کسانوں کی موت پر پردہ ڈالنے والی، قاتلوں کو بے گناہ ثابت کرنے والی، کسان تحریک کو بدنام کرنے والی، کسانوں کی کردار کشی کرنے والی، ایک کمیونٹی کے تاجر کو گئو کشی کرنے والا بتانے والی، اور دوسری کمیونٹی کے گئو کش اور گوشت ایکسپورٹ کرنےوالوں کو گئو ماتا کا بھکت کہنے والی، ایک کمیونٹی کے گھر میں سبزی کاٹنے والی چھری کو دھار دار اسلحہ بتانے والی اور دوسری کمیونٹی کے گھروں سے بڑی تعداد میں پائے جانے والے تلوار و ترشول کو معمولی چھڑی ثابت کرنے والی، رنگوں کو ہندو مسلم قرار دینے والی، ہرا کو مسلمان کہنے والی اور گیروے کو ہندو بتانی والی، جانوروں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے والی، زانی کو رہبر ، متاثرہ کو ظالم قرار دینے والی، کسی خاص کمیونٹی کے شرعی اور انسانیت پر مبنی حکم کو ظلم سے تعبیر کرنے والی اور کسی کمیونٹی کے ظلم پر مبنی قانون اور رسم و رواج کو ہمدردی گرداننےوالی ، صحافتی اصولوں کا قتل کرنے والی، صحافتی اخلاق کا بیڑہ غرق کرنے والی، قاتل، آمر، اور راہ زن کو مسیحا ثابت کرنے والی اور مسیحا کو ظالم ، لٹیرا کہنے والی، سرحدو ں کی حفاظت پر مامور فوجیوں کی شہادت پر ان کا مذاق اڑانے والی، سیاسی آقاؤں کی خوشنودی کےلیے کسی بھی حد تک گرجانے والی، وطن کےلیے سب کچھ قربان کردینے والے محب وطن کی اولادوں کو دہشت گرد بتا کر جیلوں کی کال کوٹھریوں میں ڈلوانے والی، اور انگریز ظالم سے معافی نامہ حاصل کرنے والے بزدل کو ویر کا لقب دے کر اس کی نسل کو محب وطن ثابت کرنے والی، دہشت گردی کے شکار مسلمانوں کو ہی دہشت گردی میں گرفتار کرانے والی، اور جنہوں نے دہشت مچائی، معصوموں کے لہو سے ہولی کھیلی ان کو بچانے کےلیے تحریک چھیڑنے والی ، نظام الدین مرکز میں موجود افراد کو ‘چھپے’ اور کسی مندر میں موجود شردھالوئوں کو ‘پھنسے’ ہوئے بتانے والی، نظام الدین کو کرونا کا مرکز بتانے والی ،نمستے ٹرمپ ریلی ، پوری رتھ یاترا کی بھیڑ کو نظر انداز کرنے والی، مسلم لیڈران کی تقریر کو اشتعال انگیز اور کمیونٹی مخالف بتانے والی، وہیں بولی کا جواب گولی سے اور دیش کے غداروں کو گولی مارو سالوں کو جیسے اشتعال انگیز نعرہ لگانے والوں کی اشتعال انگیزی کو شیریں تصور کرتے ہوئے ان کے تلوے چاٹنے والی، بے شرم، ڈھیٹ، آبروباختہ، بے ضمیر، بے حیاء ،اخلاق و کردار سے عاری، سرکش گودی میڈیا ہوں۔

گودی میڈیا مجھے ویسے ہی نہیں کہاگیا ہے بلکہ ہر دور اور ہر زمانے میں صحافت میں کچھ افراد ایسے تھے جو بادشاہوں، وزراء اور امراء کی ہاں میں ہاں ملایا کرتے تھے، ان کے غلط کو صحیح ، جھوٹ کو سچ ، ظلم کو ہمدردی بنا کر عوام کے سامنے پیش کرتے تھے، اس وقت میڈیا نہیں تھا وہ چمچوں کا دور تھا زمانے نے ترقی کی، ڈیجیٹل دور آیا ، چمچے بھی ڈیجیٹل ہوگئے، جب جس پارٹی کی حکومت بنی، حالات کے اعتبار سے اپنا قبلہ تبدیل کرلیا، کبھی بڑی تعداد میں گودی میڈیا میں افراد شامل رہے، کبھی بعض ضمیر کی آواز پر تائب ہوئے، یہ سلسلہ چلتا رہا؛ لیکن مجموعی طور پر حکومت کی غلط پالیسیوں پر نقد کے بجائے اسے عوام کی سہولیات بناکر پیش کرنے کا رجحان ہندوستان میں 2013کے بعد سے زور پکڑا، گودی میڈیا کے ٹرائل کی وجہ سے ہی2014 میں حکومت تبدیل ہوئی، عوام کو بڑھتی مہنگائی، روزی وروزگار کا وعدہ کراکر لبھایاگیا، ہندو مسلم کرکے ماحول سلگایا گیا، پاکستان میں جشن منانے کی بات کہہ کر اکثریتوں کے ذہنوں سے کھیلا گیا، لیکن انتخاب جیتنے کے بعد کے احوال سے سبھی واقف ہیں کہ آج مہنگائی کا کیا عالم اور روزی روزگار کوکیسے عوام ترس رہی ہے۔

لیکن ہم گودی میڈیا والوں کو اس سے کوئی سروکار نہیں، ہم دن رات پاکستان مردہ باد، مسلمان پاکستانی، پاکستان دہشت گرد، کشمیری دہشت گرد، جامعہ دہشت گرد، جے این یو دہشت گرد، اے ایم یو دہشت گرد، جناح دہشت گرد، گوڈسے محب وطن وغیرہ، طلاق ثلاثہ، بابری مسجد، لوجہاد، گئو کشی، کسان خالصتانی، کسانی تحریک پاکستانی، جیسے ایشوز میں عوام کو الجھائے رہتے ہیں کہ ان کو موقع ہی نہ ملے کہ وہ حکومت سے سوال کریں؛ بلکہ وہ تو پندرہ پندرہ لاکھ کا نام سن کر ہی خوش ہوجائیں ، بیس ہزار کروڑ کا ہندسہ گننے میں ہی اپنا وقت صرف کریں، اگر کسی کے ہوش وحواس باقی ہوں اور وہ سوال کرتا بھی ہے تو ہم گودی میڈیا والے اسے انتہائی چالاکی اور خوبصورت اینکروں کی دلبربا ادا سے مسحور کرا کر ان کا ذہن مشغول کردیتے ہیں پھر انہیں کچھ یاد نہیں رہتا۔

اصل مسائل سے عوام کو دور رکھنا ہمارا کام ہے۔ نان ایشو کو ایشو بناکر پیش کرنا ہمارا مشن ہے۔ 2016سے قبل لوگ گودی میڈیا سے واقف نہیں تھے کسی اور نام سے جیسے بے ضمیر و دلال صحافت وغیرہ ، گودی میڈیا کا لفظ این ڈی ٹی وی کے دو کوڑی کے اینکر رویش کمار کی زبان سے ہی اکثر وبیشتر نے سنا ہوگا اور اسی کی کرم فرمائی سے یہ ایک اصطلاح بن گئی جو ہم دلال کی پہچان ہے۔

سیکولر عوام دور سے ہی جان جاتے ہیں کہ ہم دلال ہیں، ضمیر فروش ہیں، نفرت کے سودا گر ہیں ، وہ ہمارے خلاف ایف آئی آر بھی کرواتے ہیں؛ لیکن ہمارے سروں پر دست شفقت اتنا مضبوط اور طاقتور ہے کہ ایف آئی آر وغیرہ کا کچھ بھی اثر نہیں ہوتا اور انصاف کی دیوی خود انصاف کا قتل کرکے خوشی محسوس کرتی ہے۔ یہ ہمارا ہی کمال ہے کہ لاکھوں مزدوروں کو بے سروسامانی کے عالم میں اپنے وطن کیلئے جانا پڑا، لیکن اس سے حکومت پر کوئی آنچ نہیں آئی۔ پٹریوں پر کچل دیے گئے؛ لیکن ہم نے سب سنبھال لیا۔ ٹرینیں راستہ بھٹک گئیں؛ لیکن ہم نے عوامی ذہنوں کو ایسا بھٹکایا کہ کوئی پوچھنے کی ہمت نہیں کرسکا اور جس نے بھی ہمت کی ہم نے اپنے آقاؤں کا حق نمک ادا کرتے ہوئے اسے ذلیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ہم بے مثال ہیں، کوئی ضمیر فروشی میں ہمارا ہمسر نہیں ہوسکتا۔

ہم ہر وہ کام کرتے ہیں، جن سے انسانیت، صداقت، انصاف، سچائی کی ہار ہو۔ ہم جھوٹ کے سہارے جیتے ہیں اور دوسروں کو بھی اسی جھوٹ کے سہارے جینے کا سپنا دکھاتے ہیں۔ ہمیں کوئی پریشانی نہیں؛ کیونکہ یہاں پر کوئی کسی کا پرسان حال نہیں، جب تک عوام بیوقوف بنتے رہیں گے ہم انہیں بیوقوف بناتے رہیں گے۔ ہم نے حکومت کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، تبھی تو پٹرول ڈیزل اور گیس کی مہنگائی پر ہم بات نہیں کرتے، آسمان چھوتی مہنگائی کو ہم ایشو نہیں بناتے، بےروزگاری سے جوجھنے والے نوجوانوں کی پرواہ نہیں کرتے، تعلیمی اداروں پر الزامات لگانے میں کوئی کسر نہیں رکھتے، کیونکہ ہمیں انہیں کاموں کے لیے معمور کیا گیا ہے اور جب تک ہمیں ہڈی پھینکنے والے موجود ہیں ہم ضمیر فروشی کرتے رہیں گے اور ملک میں بدامنی کو پھیلاتے رہیں گے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN