اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہاں! میں مولانا ندیم الواجدی ہوں ـــ!

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
119
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نازش ہما قاسمی
جی ترجمان دیوبند، نامور عالم دین، معروف مصنف، مشہور کالم نگار، مایہ ناز ادیب، نقاد، اہل نظر، حقیقت شناس، سوانح نگار، سیرت نگار، اہل بصیرت، نکتہ داں،اہل شعور، نکتہ فہم، اہل عقل، ذکی، صاحب دل، اہل فراست، کتب فروش، بانی دارالکتاب، بہترین تاجر، خوش انتظام، موسس معہد عائشہ صدیقہؓ،علمی خانوادے کا پروردہ، رحم دل، علماء نواز، مہمان نواز، غریب پرور، محسن طلبہ واساتذہ، خوش خصال، خوش اخلاق،خوش اطوار، خوش مزاج، خوش لباس، بامروت، ملنسار، باوضع، باادب، سلیقہ شعار، خوبصورت، منور چہرہ، نورانی صورت، درخشاں پیشانی، سفید رنگت کا حامل، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا ندیم الواجدی (واصف حسین) ابن شیخ الحدیث واجد حسین دیوبندیؒ ہوں۔
میری پیدائش ۲۳ جولائی ۱۹۵۴ کو مردم خیز سرزمین، دیار قاسم ومحمود ’دیوبند‘ سہارنپور میں ہوئی۔ والد محترم ، رجال ساز شخصیت اور معروف عالم دین شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل تھے۔ دادا محترم بھی عظیم محدث، متبحر عالم دین اور شیخ الحدث مفتاح العلوم جلال آباد تھے۔ میرا نام وقت کے عظیم عالم دین، مجاہد جنگ آزادی ہند، شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی نے ’واصف حسین‘ رکھا، علمی خانوادہ کا ہونے کے ناطے میری پرورش وپرداخت پر خصوصی نظر رکھی گئی، تعلیم و تربیت کے باب میں، مجھے وہ تمام سہولتیں میسر تھیں جو طالب علم کے ذوق علم کو پروان چڑھانے اور کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے ضروری سمجھی جاتی ہیں . ابتدائی تعلیم دیوبند میں حاصل کرنے کے بعد، حفظ قرآن پاک کی سعادت مفتاح العلوم جلال آباد میں ملی، یہیں عربی سوم تک اپنی علمی تشنگی بجھاتا رہا، پھر ۱۹۶۷ میں ازہر ہند دارالعلوم دیوبند میں داخل ہوا، کبار علماء سے استفادہ کیا، عظیم محدثین کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرنے کے بعد ۱۹۷۴ میں اول پوزیشن کے ساتھ دورہ حدیث شریف سے فراغت حاصل کی، ادیب العصر مولانا وحید الزماں کیرانوی کی سرپرستی و شاگردی میں مادر علمی دارالعلوم دیوبند سے ہی عربی ادب، تخصص فی الادب کی تکمیل کی. زندگی کے اخیر لمحے تک حضرت کیرانوی کی تربیت کا اثر قلم و قرطاس اور رہن سہن پر باقی رہا تھا. دارالعلوم سے فراغت کے بعد حیدرآباد دکن کو مسکن بنایا اور مدرسہ عربیہ رحمانیہ میں تدریسی خدمات انجام دیں، اجلاس صد سالہ کے عظیم موقع پر دارالعلوم دیوبند بطور نگراں شعبہ تصنیف وتالیف بلایاگیا جہاں دو سال تک اپنی ذمہ داری بحسن وخوبی ادا کی اور اس دوران کئی کتابیں ، رسائل تیار کیے ، ۱۹۸۰ میں معروف کتب خانہ دارالکتاب کے نام سے قائم کیا جہاں سے دنیا بھر کی دینی ، ادبی، درسی و غیر درسی کتابیں شائع ہوئیں، یہیں اپنے ادارہ میں ہی رہ کر ۱۹۸۰ سے ۱۹۸۷ تک سید المصنفین امام محمد غزالی کی عظیم تصنیف ، شہرہ آفاق کتاب احیاء العلوم کا بے مثال اردو ترجمہ ’احیاء العلوم الدین ‘کے نام سے ۴ جلدوں میں نہایت امانت و دیانت کے ساتھ کیا ،جسے علمی دنیا میں بنظر تحسین دیکھا گیا، اور اس کتاب کو اہل علم نے ہاتھوں ہاتھ لیا. اور اب تک ہزاروں تشنگان غزالی اس سے مستفید ہورہے ہیں۔
ہاں میں وہی مولانا ندیم الواجدی ہوں جس کے گہر بار قلم سے رشحات قلم ، قیامت کی نشانیاں، اور مولانا وحیدالدین خاں کے نظریات، لہو پکارے گا آستین کا، پھر سوئے حرم چل، ہندوستان کا تازہ سفر، ملت اسلامیہ کا دھڑکتا دل، جدید عربی، معلم العربیہ، التعبیرات المختارہ، سمیت درجنوں کتابیں منصہ شہود پر آکر قبول عام ہوئیں، بعض کتابوں کی مقبولیت کا یہ عالم رہا کہ وہ درسی نظام میں شامل ہوکر طلبہ علوم دینیہ کےلیے مشعل راہ بنیں۔
ہاں میں وہی مولانا ندیم الواجدی ہوں جنہوں نے قلم و قرطاس کو زمانہ طالب علمی سے پکڑے رکھا اور اخیر عمر تک ہندوستان کے معروف اخبارات انقلاب،ممبئی اردو نیوز، منصف، سہارا، اردو ٹائمز سمیت بین الاقوامی سطح کے اخبارات ورسائل میں مضامین شائع ہوئے جس سے قارئین کا بڑا طبقہ استفادہ کیا۔ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر روزنامہ انقلاب میں قرآن کریم کے ایک پارے سے لے کر تیس پارے تک کا خلاصہ آج کی تراویح کے عنوان سے عام فہم زبان میں پیش کیاجاتا رہا وہیں ممبئی اردو نیوز میں بھی کئی برس خلاصہ تراویح کے عنوان سے رمضان المبارک میں تفسیر شائع ہوئی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے اہم اخبارات میں جمعہ کو خصوصی کالم شائع ہوتا رہا، جسے قارئین نے بے حدپسندکیا۔
ہاں میں وہی مولانا ندیم الواجدی ہوں جسے سرزمین دارالعلوم دیوبند پر آنے والے ہر شخص سے پیار، محبت و الفت تھی، خصوصاً طلبہ کرام کا مَیں ہمیشہ قدر داں رہا اور ان کی رہنمائی کو زاد آخرت تصور کرتے ہوئے ان کی مدد و تعاون کو اپنے لیے باعث فخر سمجھا۔ ہاں میں وہی ندیم الواجدی ہوں جس نے بہت ہی کامیاب، مشہور و معروف ادبی رسالہ بنام "ترجمان دیوبند” کی اشاعت کا سلسلہ شروع کیا، اس مجلہ میں جہاں اہل علم و فکر کے قیمتی مضامین شائع ہوتے تھے وہیں میں نے طلبہ کی صحافتی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ان کے مضامین بھی شامل کیا کرتا تھا.
ہاں میں وہی ندیم الواجدی ہوں جو چند ماہ سے علالت کی وجہ سے قلم و قرطاس سے دور رہا، بیٹے یاسرندیم نے امریکہ بغرض علاج بلوالیا ، ۲۶ ستمبر کو دل کا دورہ پڑا، داخل اسپتال ہوا، چار اکتوبر کو ڈاکٹروں کے مشوروں کے بعد طویل اوپن ہارٹ سرجی کی گئی جو بظاہر کامیاب رہی لیکن ۱۴ ۲۰۲۴ اکتوبر کو محبوب حقیقی کا بلاوا آگیا اور میں لبیک کہتا ہوا تقریباً ۷۰ برس کی عمر میں جان جان آفریں کے سپرد کرتے ہوئے وطن عزیز سے دور، شکاگور امریکہ میں خدا کا پیارا ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نوٹ: (میں نے ایک لمبے عرصے سے "ہاں میں ہوں ” کے تحت مضمون لکھنے کا سلسلہ بند کر رکھا تھا؛ لیکن یہ مضمون اس لیے لکھنے پر مجبور ہوا کہ جب میں نے "ہاں میں ہوں” مضمون لکھنا شروع کیا تھا تو مولانا ندیم الواجدی صاحب علیہ الرحمہ جو چھوٹوں پر شفقت کےلیے معروف تھے انہوں نے میری ہمیشہ رہنمائی کی، خوب تر لکھنے کے انداز بتائے، فون کرکے مضامین کو سراہا، کبھی  اغلاط کی نشاندہی کرکے بہترین مشوروں سے بھی نوازا۔ اللہ ان کی روح کو سکون بخشے، اعلی علیین میں مقام کریم سے نوازے اور مولانا یاسر ندیم الواجدی صاحب وجملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین)

ٹیگ: مولانا ندیم الواجدی

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran War Secret Briefing
خبریں

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

11 مارچ
Iran Israel Strikes Damage
خبریں

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

11 مارچ
تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،
خبریں

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

11 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

مارچ 11, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN