اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اظہار کی خیال کی آزادی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
اظہار کی خیال کی آزادی
167
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایڈووکیٹ ابوبکر سباق سبحانی

سپریم کورٹ آف انڈیا نے اظہار خیال کی آزادی اور اس دستوری آزادی کے سامنے موجود چیلنج ، حکومتوں کے ذریعے اس آزادی یا حق کو دبانے کے لئے قانون کے غلط استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے حالیہ دنوں میں “پٹریشیا موکھیم بنام اسٹیٹ آف میگھالیہ” کا تاریخی فیصلہ سنایا، واقعہ کچھ یوں ہے کہ ۳ جولائی ۲۰۲۰ کو میگھالیہ کے لبن پولیس اسٹیشن میں واقع ایک میدان میں باسکیٹ بال کھیل رہے غیر قبائلی بچوں کو وہاں کے قبائلی افراد نے جان لیوا حملے کا شکار بنایا جس کے بعد ۴ جولائی ۲۰۲۰ کو صحافی پٹریشیا موکھیم نے اپنے فیس بک پر پوسٹ ڈالتے ہوئے کچھ سوالات حکومت اور پولیس افسران سے کئے جن میں پوچھا گیا کہ ۱۹۷۹ سے غیر قبائلیوں پر جو کہ یہاں کئی نسلوں سے رہ رہے ہیں جان لیوا حملوں کا شکار بنایا جارہاہے تاہم کبھی بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور اگر کبھی گرفتار کیا گیا تو ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی کیوں نہیں ہوئی؟ کیا پولیس اور حکومت اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام نہیں ہے؟ کیا میگھالیہ میں قانون کا راج پوری طرح ناکام ہورہا ہے؟ اور آخر میں لکھا کہ مجرم اور گنہگار کی کوئی کمیونٹی نہیں ہوتی، کیا پولیس اس واقعہ پر قانونی کاروائی کرے گی یا پھر ایک بار پولیس فائلوں میں یہ حادثہ بھی دب جائے گا؟

پٹریشیا موکھیم کے خلاف دو کمیونٹی کے بیچ نفرت پھیلانے اور فرقہ وارانہ تصادم کرانے کی سازش کے الزام میں انڈین پینل کوڈ کی دفعات ۱۵۳ اے اور ۵۰۵ کے تحت کرمنل مقدمہ درج کرلیا گیا، جب کہ فیس بک پوسٹ پر میگھالیہ کی حکومت اور پولیس افسران سے حادثہ کی نوعیت، گزشتہ تاریخ بیان کرتے ہوئے قانونی کاروائی کرکے امن و امان قائم کرنے نیز غیر قبائلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی گہار لگائی گئی تھی۔

سیپریم کورٹ نے “بلال احمد کالو بنام اسٹیٹ آف آندھرا پردیش” کے مقدمے میں مجموعه تعزیرات ہند کی دفعات ۱۵۳ اے اور ۵۰۵کی تشریح کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان دفعات کے استعمال کے لئے ضروری ہے کہ لکھے گئےیا بولے گئے الفاظ کے ذریعے کسی بھی دو مذہبی، لسانی، نسلی یا ذات پات پر مبنی طبقات کے بیچ نفرت، فرقہ واریت یا بری خواہش کا اظہار کیا جائے۔

پٹریشیا موکھیم کے فیصلے میں سیپریم کورٹ نے صاف الفاظ میں کہا کہ حکومت یا پولیس کے ذریعے کوئی قانونی کاروائی نا کئے جانے کے خلاف آواز اٹھانا یا حکومت سے کسی بھی حادثہ کے ہونے پر قانونی کاروائی کی مانگ کرنا دستور کے آرٹیکل ۱۹ میں دستیاب اظہار رائے کی آزادی اور حق کا صحیح استعمال ہے اور اس دستوری حق کے استعمال کو انڈین پینل کوڈ کی دفعات ۱۵۳ اے و ۵۰۵ کے تحت مقدمہ درج کرنا قانون کا سراسر غلط استعمال ہے نیز اس مقدمہ کو غیرقانونی ٹھہراتے ہوئے رد کرنے کا حکم دیا۔

آزادی سے پہلے اظہار خیال کی کوئی آزادی دستوری یا قانونی طور پر عوام کے پاس موجود نہیں تھی اس لئےانگریز حکومت کے خلاف کوئی مضمون یا اپنے نظریات شائع کرنے پر ہمارے اہم و سرکردہ لیڈران اور ان کے اخبارات و رسائل کو سخت قوانین و پولیس کاروائیوں کے ذریعے انگریز حکومت روکنے کی تمام کوششیں کیا کرتی تھی، لیکن ملک کے آزاد ہونے کے بعد ہمارے دوراندیش رہنماوں نے ایک مضبوط جمہوری نظام کو قائم کرنے کے لئے دستور میں آرٹیکل ۱۹ کو شامل کیا جس کا واحد مقصد حکومت یا حکومتی اداروں کی کارگزاریوں نیز پالیسیوں پر عوام کو آزادی کے ساتھ اپنے خیالات اور رائے کو پیش کرنے کی آزادی دی جائے تاکہ سماج میں انارکی پھیلنے سے باز رہے، آرٹیکل ۱۹ (۱) (اے) اور (بی) کے مطابق تمام شہریوں کو آزادی خیال اور تقریر کی آزادی ہے جب کہ آٹیکل ۱۹ کی شق (۲) اور (۳) کے تحت کچھ شرائط و پابندیاں لگائی گئی ہیں جن کے مطابق وہ اظہار خیال کی آزادی کے لئے دستوری طور پر یہ شرط لگائی گئی کہ اظہار خیال کا استعمال کرتے ہوئے سماج میں نفرت کے بیج نا بوئے جائیں، کسی بھی سماجی ، مذہبی یا علاقائی طبقے کو خوف و حراس کا شکار نا بنایا جائے، کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے،  ملک کی خودمختاری و سالمیت کے لئے خطرہ نہ پیدا کیا جائے، پبلک آرڈر یعنی امن و امان، دوست ممالک سے تعلقات، توہین عدالت اور ہتک عزت یا فساد بھڑکانے کی غرض سے اس دستوری حق کا استعمال نا ہو۔

تاہم آج بھی ہمارے ملک میں ایسے سماج دشمن عناصر موجود ہیں جو کہ سماج میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں، سیاسی و مذہبی مفادات کے لئے اقلیتوں کو ڈر خوف اور نفرت کا شکار بنارہے ہیں، تاہم قانون کے ہاتھ ان تک پہنچنے میں ناکام محسوس ہوتے ہیں، جب کہ وہیں دوسری جانب حکومتیں اور حکومتی ادارے اظہار خیال کی آزادی کو خاموش کرنے کے لئے قانون کا غلط استعمال کرنے میں نہیں جھجھکتی ہیں۔ اظہار خیال کی آزادی یا حق کو سماج یا سماج کے متفرق طبقات کے درمیان امن و بھائی چارے کے لئے خطرہ کے طور پر پیش کرنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں، جب کہ کسی بھی دستوری جمہوریت کی کامیابی کا دارومدار دستوری بالادستی و قانون کے مساوی نفاذ پر منحصر ہوتی ہے۔ جمہوریت میں جان و مال کے تحفظ کے بعد عوام کا سب سے اہم حق ان کا آزادی کے ساتھ اپنے خیالات کو پیش کرنے کا حق ہے، بشرطیکہ یہ اظہار خیال سماج میں زہر گھولنے یا فساد پیداکے لئے استعمال نا کیا جائے۔

ہندوستان ایک آج اقلیتی طبقات کے خلاف کچھ مخصوص سیاسی و مذہبی رہنماوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ایک بڑے طبقے کے ذریعے مسلسل زہر اور نفرت کے برملا اظہار کو بھی اظہار خیال کی آزادی کا حق بتایا جاتا ہے جب کہ سماج اور سماج کے تمام اداروں خصوصا محکمہ پولیس اور عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے تمام ہی سیاسی، مذہبی اور میڈیا کے بیانات پر قدغن لگانے کی پوری پوری کوشش کرے۔ میڈیا ٹرائل آج فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ میڈیا کو جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے لیکن اگر میڈیا کی آزادی سماج میں فرقہ پرستی کا زہربونے پر آمادہ ہوجائے تو اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا ضروری ہوجاتا ہے، یہ الگ بات ہے کہ کرونا مہاماری کے دوران تبلیغی جماعت کو نشانہ بناکر جب ایک خاص مذہبی طبقے کے خلاف پورے ملک میں نفرت کی سیاسی فصل تیار کی جارہی تھی اس وقت میڈیا کے اوپر پابندی لگانے والا کوئی ادارہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے پاس موجود تھا۔

 ہمارے ملک میں عوام کی ایک طویل جدوجہد کے بعد انگریزوں کی جابر حکومت سے آزادی حاصل ہوئی، ملک کی آزادی کے بعد شہری حقوق کو بنیادی اہمیت دیتے ہوئے دستور ہند کی تدوین عمل میں آئی اور ایک عوامی جمہوریت کا نظام حکومت نافذ کیا گیا۔ دستور ہند کے آرٹیکل ۱۹ کے  تحت عوام کو اظہار خیال کی آزادی فراہم کی گئی، آج ہمارے ملک میں تمام شہریوں کو اظہار خیال کا یہ بنیادی و شہری حق حاصل ہے کہ وہ پرامن طریقے سے اپنی آواز اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی رکھتے ہیں، سماج کے ہر ذمہ دار شخص کی یہ دستوری و جمہوری ذمہ داری ہے کہ سماج میں ہونے والے ہر ظلم کی داستان کا خاموش تماش بین بنے رہنے کے بجائے حکومت اور حکومتی اداروں کی توجہ مبذول کرائے، کسی بھی فرد یا ادارے کے ذریعے کسی بھی فرد واحد یا اس کے مذہبی و سماجی جذبات اور اعتقادات پر کئے جانے والے فرقہ وارانہ حملے کے خلاف دستور و قانون میں دستیاب حقوق کا استعمال کرے، ہمارے ملک کے تمام شہریوں کی یہ دستوری ذمہ داری ہے کہ انصاف پر مبنی پرامن سماج بنانے کے لئے دستور و قوانین میں دستیاب حقوق و فرائض کا استعمال کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا فرض ادا کرے اور فرقہ پرست طاقتوں کے ہر ناپاک منصوبے کو قانونی پیش رفت سے ناکام بنانے کی کوشش کرے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN