متھرا :
ہندوستان کے مختلف علاقوں خاص طور سے اترپردیش میں مسلم مخالف سرگرمیوں میں اچانک تیزی آگئی ہے ۔ گزشتہ دنوں تبدیلی مذہب کے الزام میں عمر گوتم کی گرفتاری کے بعد میڈیا ٹرائل نے مسلمانوں کے خلاف مہم کو رفتار دے دی ہے ۔ اسی سلسلہ کی ایک خبر متھرا سے آئی ہے ،جہاں ضلع کے چھٹا علاقہ میں ایک گاؤں سے مسجد کے میناروں میں توڑ پھوڑ کی خبرآئی ہے ۔ بعد میں پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقہ میں امن وامان بر قرار رکھنے کی کوشش کے تحت میناروں کی مرمت کرائی ۔ ایس پی (متھرا دیہات) سریش چندر نے کہاکہ میناروں کی توڑ پھوڑ کے بعد علاقہ میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس کو گاؤں میں تعینات کردیا گیا ہے ۔
نیوز پورٹلMuslim Mirror کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف گاؤں پردھان کی شکایت پر چھٹا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ یہ شرانگیز کارروائی ہندو مسلم کشیدگی کو بڑھاوا دینے کی غرض سے کی گئی ہے ۔










