لکھنؤ : (ایجنسی)
لکھنؤ یونیورسٹی نے UP JEE BEd 2021 کے لیے کونسلنگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ وہ تمام امیدوار جنہوں نے امتحان میں کوالیفائی کئے ہیں وہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر کونسلنگ کا پورا شیڈول ڈاؤن لوٹ کر سکتے ہیں۔ جاری نوٹس کے مطابق پہلے راؤنڈ کی کونسلنگ جمعہ 17 ستمبر سے شروعہوگی۔ اسی دن سے کونسلنگ رجسٹریشن بھی شروع ہوجائے گی۔
تمام اسٹیٹ رینک ہولڈرز یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ lkouniv.ac.in پر لاگ کر کے اپنی کونسلنگ رجسٹریشن پورا کرلیں اور فیس جمع کرادیں۔ امیدوار اپنی پسند کی یونیورسٹی یا کالج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آف لائن کیمپس کونسلنگ کا شیڈول ویب سائٹ پر چیک کرنا ہوگا۔ جاری شیڈول کے مطابق کونسلنگ 12 نومبر تک جاری رہے گی۔
کونسلنگ سے متعلق تمام ضروری ہدایات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ امیدوار 17 ستمبر سے اپنے رینک کے مطابق اپنا اندراج کروا سکیں گے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کونسلنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے اپنے تمام ضروری دستاویزات جمع کرادیں۔ اگر کسی امیدوار کے پاس ابھی تک کوالیفائنگ امتحان پاس کرنے کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے تو وہ اپنی یونیورسٹی کے رجسٹرار یا کنٹرولر امتحانات سے ملاقات کرکے اس کا انتظام کرے۔