اردو
हिन्दी
جون 24, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا اطہر فاروقی مدرسوں اور اردو زبان کے دشمن ہیں؟ایک نقظہ نظر

2 ہفتے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
97
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

  تجزیہ:شکیل رشید
میں شاید یہ مختصر سی تحریر نہ لکھتا اگر کل صدف فاطمہ کے مدارس سے متعلق مضمون پر کمینٹ کرنے والے ایک محترم نے مجھے ٹیگ نہ کیا ہوتا اور انجمن ترقی اردو ( ہند) کے جنرل سکریٹری اطہر فاروقی کو عوام کے ٹیکس سے فائدہ اٹھانے والا اور اردو دشمن نہ قرار دیا ہوتا ، اور مجھے ان کا ہمنوا ۔ ساری بحث صدف فاطمہ کے اردو ادب میں شائع مضمون کے حوالے سے ہے ۔ محترمہ نے مدرسے کی زندگی کو دیکھا ہے لہذا ان کی باتوں کو ہوا میں نہیں اڑایا جا سکتا ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ مدارس کے فارغین میں سے بہتوں کو اردو کے خلقیے سے نسبت نہیں ہوتی ، اسی لیے جب وہ کسی یونیورسٹی یا کالج میں اردو ادب پڑھانے پر مامور ہوتے ہیں تو طالب علموں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ ایک مسئلہ تو ہے ، اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ اس مسئلے کے صدف فاطمہ نے اپنے طور پر کچھ حل پیش کیے ہیں ، ان پر کم از کم غور کیا جانا چاہیے ۔ میں بالکل نہیں چاہوں گا کہ مدارس کے طلبہ پر یونیورسٹی اور کالج کے دروازے بند کر دیے جائیں بلکہ میں تو یہ چاہتا ہوں کہ یہ دروازے ان پر مزید وسیع کر دیے جائیں ، لیکن اس کے لیے انہیں تیار کرنے کی ضرورت ہے ، اور اس جانب قدم مدارس کو ہی اٹھانا ہوگا ، انہیں اپنے نصاب میں اردو ادب ، انگریزی ، سائنس اور کمپیوٹر کی جدید تعلیم کو شامل کرنا ہوگا ، یہ کہہ کر کام نہیں بنے گا کہ ہم دین اور شریعت کے ماہرین پیدا کر رہے ہیں جو انسانوں کو صراط مستقیم کی تعلیم دیں ؛ اگر ایسا ہے تو یونیورسٹی یا کسی کالج میں تعلیم لینا اور لیکچرار بننا چہ معنی دارد؟ اچھا تو یہی ہے کہ فارغین ماہرِ دین بھی ہوں اور ماہرِ جدید علوم بھی ، ان میں بلاشبہ یہ اہلیت ہے ۔ اب آتے ہیں اطہر فاروقی کی طرف ، مجھے نہیں لگتا کہ وہ مدرسوں کے مخالف ہیں ، انہوں نے اگر فارغین میں کوئی کمی دیکھی ہے تو اسے اجاگر کیا ہے اور اس کے اصلاح پر بات کی ہے ، ممکن ہے کہ کچھ لوگوں کو ان کی کچھ باتیں تلخ لگی ہوں پر سچ تلخ ہوتا ہے ۔ دوسری بات یہ کہ جہاں تک میں جانتا ہوں انجمن سرکاری خرچ پر نہیں چلتا اس لیے عوام کے ٹیکس پر گزارے والی بات بے تکی ہے ۔ اور رہی اردو زبان سے محبت تو یہ انجمن اور اس کے کارکنان کی گٹھی میں پڑی ہے ۔ مجھے خوب پتا ہے کہ اترپردیش سے لے کر دوسری ریاستوں تک میں انہوں نے انجمن کے پلیٹ فارم سے اردو کو اسکولوں میں دوسری یا تیسری زبان کے طور پر پڑھانے کی مہم چلا رکھی ہے، اسے اردو دشمنی کیسے کہا جا سکتا ہے ! ان سے لوگوں کے نظری اور فکری اختلافات ہوسکتے ہیں ، لیکن اردو زبان کے بارے میں ان کی فکر سے اختلاف شاید ہی کسی کو ہو ۔ میرا اطہر فاروقی سے اردو زبان اور ادب سے محبت کے حوالے سے ہے ، بس ۔ اس تحریر کے ذریعے میں ان سے ایک استدعا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے مدارس کے فارغین کے خلقیے کی بات کی ہے اردو اسکولوں پر بھی ایک نظر ڈال لیں ۔ بہت ہی بدتر تعلیم دی جا رہی ہے اور اگر میں یہ کہوں تو یقیناً غلط نہیں ہوگا کہ اسکولوں کی ایک بڑی تعداد سے اردو زبان اور ادب کو فارغِ نصاب کردیا گیا ہے ، اور طلبا اردو کے خلقیے سے کاٹ دیے گیے ہیں ۔ اس تعلق سے مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ مزید یہ کہ ہندی بیلٹ میں عجب عالم ہے اردو صرف ذریعہ تعلیم کے طور پر مدرسوں میں ہی رہ گئی ہے ، جو اردو والے کہلاتے ہیں ان کے یہاں اب فضائل اعمال بھی ہندی میں پڑھایا جانے لگا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مضامین

ایران پرحملے:عالمی سیاست کا حقیقی چہرہ بےنقاب،تجزیہ:اپوروانند

22 جون
مضامین

اسرائیل نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے:
دوٹوک:قاسم سید

19 جون
مضامین

اسلام اور مسلمان، سکھ مت اور سکھ، دوری پیدا کرنے کی کوشش،

17 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

بارہ روزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑی،بہت کچھ تباہ، پہلی بار اربوں ڈالر کا نقصان:رپورٹ

ایران ـ  اسرائیل جنگبندی کی تفصیلات  سامنے آئیں،کون تھے پردے کے پیچھے،کیسے راضی ہوئے دونوں؟

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

جون 24, 2025

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

جون 24, 2025

بارہ روزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑی،بہت کچھ تباہ، پہلی بار اربوں ڈالر کا نقصان:رپورٹ

جون 24, 2025

ایران ـ  اسرائیل جنگبندی کی تفصیلات  سامنے آئیں،کون تھے پردے کے پیچھے،کیسے راضی ہوئے دونوں؟

جون 24, 2025

حالیہ خبریں

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

جون 24, 2025

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

جون 24, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN