ڈھاکہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ‘’ہمسایہ پہلے‘ پالیسی کے تحت بنگلہ دیش کو 109 ایمبولینس اور 12 لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوز سونپیں۔ وزیر اعظم مودی بنگلہ دیش کی 50 سالہ آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے 2 روزہ ہمسایہ ملک کے دورے پر ہیں۔دریں اثناء بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی برسی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر جاری سونے چاندی کا ایک ایک سکہ پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہمسایہ ملک کے دو روزہ دورے پر گئے ہیں۔ دورے کے دوسرے دن ہفتہ کے روز وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے دوطرفہ بات چیت کی۔ آج شام وزیر اعظم ملک روانہ ہوگئے۔
قبل ازیں وزیر اعظم مودی ہفتے کے روز اورمتوا کمیونٹی کے مندر پہنچے ، جہاں انہوں نے پوجا ارچنا کی۔ اوراکانڈی میں پی ایم مودی نے کہا ، ‘میں کئی سالوں سے اس موقع کا منتظر تھا۔ 2015 کے بنگلہ دیش کے سفر کے دوران میں نے اورا کانڈی آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور یہ خواہش پوری ہوگئی۔کورونا بحران کے درمیان پی ایم مودی ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے پہلے دن پی ایم مودی نے بنگلہ دیش کے قومی دن کے پروگرام میں حصہ لیا۔ سوار میں شہیدوں کی یادگار کا بھی دورہ کیا ۔