اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان کی حمایت کے الزام میں 16گرفتاریاں،آسامی مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی مہم کا حصہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
طالبان کی حمایت کے الزام میں 16گرفتاریاں،آسامی مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی مہم کا حصہ
79
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گوہاٹی: (میتھلی ہزاریکا)

سوشل میڈیا پر افغانستان پر طالبان کے قبضے کا مبینہ طور سے حمایت کرنے کے لیے آسام پولیس نے جمعہ کے بعد سے 16 مسلمانوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور اس کی وجہ سے آسام میں اقلیتی برادری کے درمیان فرقہ وارنہ رد عمل کاخدشہ پیدا ہو گیاہے ۔ ریاست کے مسلم باشندوں کے مطابق طالبان حمایت ان جذبات کے لیے اب پوری برادری کو ’ قصور وار ‘ ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔

گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایک وکیل اور ریاست کے مسلمانوں کے ایک اہم غیر سیاسی تنظیم آسام سول سوسائٹی کےسکریٹری عبدسباس تپدر نے کہاکہ ’ ہم ان سوشل میڈیا پوسٹ کی شدید تنقید کرتے ہیں ، چند بے باک لوگوں کی وجہ سے پوری برادری کو قصور وار ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔ ہم کسی بھی قیمت پر انتہا پسند ی کی حمایت نہیں کرتے۔ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اس صورت حال پر سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ہماری پوزیشن بہت واضح ہے ،ہم ایسے کسی جال میں نہیں پھنسیں گے ۔”’

تنظیم نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس کی ایک کاپی دی پرنٹ کو بھی ملی ہے۔ جس میں تمام مسلمانوں کو اس طرح کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے تئیں بیداررہنے کو کہا گیا ہے ۔
جمعہ سے پیر کے درمیان گرفتار کے گئے 16 ملزمین میں ایک 23 سالہ ایم بی بی ایس کا طالب علم ، آسام پولیس کاایک کانسٹبل ،ایک ٹیچر اور ایک صحافی بھی شامل ہیں۔

ان میں سے تقریباً تمام کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ ،غیرقانونی سرمیاں (روک تھام) ایکٹ ( یو اے پی اے ) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور انہیں آسام کے 12 الگ الگ اضلاع – درارنگ ، کامروپ (دیہی) ، کچھار ، بارپیٹا ، بکسا، دھوبری ، ہیلاکنڈی، جنوبی سلمارا ، گولپارہ ، ہوجئی ، کریم گنج اور کامروپ (میٹرو) سے گرفتار کیا گیا ہے۔

آسام کے خصوصی ڈی جے پی ( لاء اینڈ آرڈر ) جی پی سنگھ نے پہلے ہی دی انڈین ایکسپریس کے ساتھ بات چیت میں اس بات کیا تصدیق کی تھی کہ ’ زیادہ تر گرفتاریاں ‘ تعزیرات ہند کی دفعات 120-B,153-A,505-1Cاور 502-2( سازش ،ہتک آمیز مواد کو پوسٹ کرنا ، مذہبی جرائم ) اور یو اے پی اے کی دفعہ 39 (کسی دہشت گرد تنظیم کو حمایت) کے تحت کی گئی ہیں۔

گرفتار لوگوں میں تین مولانا بھی شامل ہیں اور ان میں سے ایک 49 سالہ مولانا فضل کریم ، ریاست کی مرکزی اپوزیشن آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ( اے آئی یو ڈی ایف) کے جنرل سکریٹری اوراسلامی تنظیم جمعیۃ علماء کی ریاستی یونٹ کے سکریٹری بھی شامل ہیں۔ حالانکہ اےآئی یو ڈی ایف کے ترجمان نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ کریم کو پارٹی سے معطل کردیا گیاہے ۔

اس درمیان کامروپ(دیہی) جہاں دو دیگر ملزمین ابو بکر صدیقی عرف افگاں خاں اولیخ (55) اور سید الحق (29) کو گرفتار کیا گیا ہے ، کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ( ایس پی ) ہتیش چندر رائے نے کہاکہ ان ملزمین کے خلاف جانچ ابھی جاری ہے ۔ انہوں نے دی پرنٹ کو یہ بھی بتایا کہ 21 ویں آسام پولیس انڈیا ریزرو بٹالین کے کانسٹبل حق کو دو دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس

ان گرفتاریوں کی وجہ سے اب پوری ریاست کی مسلم آبادی کو ڈر ہے کہ صورتحال فرقہ وارانہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ مٹھی بھر شرپسندوں کی گرفتاریوں سے پوری کمیونٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آسام کی ایک ادبی تنظیم ، چار چپوری ساہتیہ سبھا کے صدر حافظ احمد نے کہا ، ’ڈر اس بات کا ہے کہ اس طرح کی پوسٹ سےصورت حال فرقہ وارانہ بن سکتی ہے ۔ لیکن یہاں یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ گرفتار کئے گئے لوگ آسام کے عام مسلمانوں کی رہنمائی نہیں کرتےہیں۔ ہم کسی بھی انتہا پسند سوچ کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور آسام کے مسلمانوں کو طالبان کی کسی طرح کی کوئی فکر نہیں ہے ۔‘ مقامی مسلمانوں کے لیے بنائی گئی ایک وکاس پریشد گوریا وکاس پریشد کے صدر حفیظ الاحمد کے مطابق گرفتار کئے گئے لوگوںکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

(بشکریہ دی پرنٹ)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 17, 2026

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN