اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

واجپئی سے ٹکراؤ نے کلیان سنگھ کا سیاسی کیریئر برباد کردیا تھا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
واجپئی سے ٹکراؤ نے کلیان سنگھ کا سیاسی کیریئر برباد کردیا تھا
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنو: (ایجنسی)

اترپردیش کے تین بار وزیر اعلیٰ رہے بی جے پی کے سینئر لیڈر کلیان سنگھ آج اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔ کلیان سنگھ نے 89 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ علی گڑھ کے اترولی میں پیدا ہوئے کلیان سنگھ کو ہندو ہردے سمراٹ کہا جاتا تھا۔ ایودھیا میں تعمیر ہو رہی رام مندر کے علاوہ اترپردیش میں پہلی بار بی جے پی کو جیت دلانے والے لیڈر کے طور پر بھی انہیں ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔ کلیان سنگھ کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی سے عداوت کرنا بھاری پڑ گیا تھا اور انہیں بی جے پی سے باہر کردیا گیا تھا۔

اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورراجستھان کے سابق گورنرکلیان سنگھ کا ایودھیا میں تعمیر ہو رہی رام مندرکی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوگا۔ کیونکہ ان کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد منہدم کردی گئی تھی۔ حالانکہ کلیان سنگھ نے سپریم کورٹ میں بابری مسجد کو بچانے کا حلف نامہ دیا تھا، لیکن انہوں نے کارسیوکوں پر گولی نہیں چلانے کا حکم بھی دیا۔ آخر کار بابری مسجد بھی منہدم ہوگئی اور اترپردیش سے ان کی حکومت کو بھی اقتدار سے بے دخل ہونا پڑا تھا۔

بی جے پی کی لمبی جدوجہد کے بعد اترپردیش میں 24 جون 1991 میں پہلی بار حکومت بنی۔ پہلی بار بی جے پی کو ایک ایسا لیڈر ملا، جس نے نہ صرف اقتدار کا مزہ چکھایا، بلکہ ایک خود اعتمادی بھی پیدا کی، لیکن اسی زیادہ خود اعتمادی نے ایسی بھرم پیدا کردی کہ وزیر اعظم سے عداوت کرلی۔ سال 1999 اٹل بہاری واجپئی اور کلیان سنگھ کے رشتے میں کڑواہٹ آگئی۔ کلیان سنگھ نے یہاں تک کہہ دیا، ’میں چاہتا ہوں کہ وہ وزیر اعظم بنیں، لیکن انہیں وزیر اعظم بننے کے لئے پہلے رکن پارلیمنٹ بننا ہوگا‘۔

برہمن – بنیوں کی پارٹی مانی جانے والی بی جے پی میں پچھڑوں (پسماندہ) اور دلتوں کے پہلے لیڈر کے طور پر کلیان سنگھ کو جانا جاتا ہے۔ علی گڑھ سے گورکھپور تک لودھی ذات کی اچھی خاصی آبادی تھی۔ مانا جاتا تھا کہ یادو اور کرمی کے بعد لودھی ہی آتے ہیں۔ ایسے میں کلیان سنگھ کو لودھی ہونے کا بھی فائدہ مل گیا۔ اس کے بعد کلیان سنگھ کو کہا گیا کہ سرگرمی بڑھائیں اور پارٹی کو جیت دلائیں، جس کے بعد وہ کام پر لگ گئے۔ 1962 میں پہلی بار انہوں نے اترولی سیٹ سے الیکشن لڑا، حالانکہ انہیں جیت نہیں ملی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت کلیان سنگھ کی عمر محض 30 سال تھی۔

اس کے بعد کلیان سنگھ کو پارٹی سے باہر نکال دیا گیا۔ اٹل بہاری واجپئی لکھنو سے لڑے اور جیتے بھی۔ وہ ملک کے وزیرا عظم بھی بنے، لیکن کلیان سنگھ کی سیاسی صورتحال خراب ہوتی گئی۔ اپنی پارٹی بنائی، کامیابی نہیں ملی تو سال 2007 میں بی جے پی میں واپسی ہوئی۔ بی جے پی نے ان کی قیادت میں الیکشن لڑا، لیکن ہار گئی۔ بی جے پی کی شکست کے بعد انہوں نے پھر پارٹی کا دامن چھوڑ دیا اور ملائم سنگھ یادو کی مدد سے لوک سبھا پہنچ گئے اور سال 2010 میں دوسری پارٹی بنائی، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ جس کے بعد سال 2013 میں ایک بار پھر واپسی کی۔ راجستھان اور ہماچل پردیش کے گورنر بھی بنے۔ ان کے دور کے لیڈر نریندر مودی اور راجناتھ سنگھ اس وقت وزیراعظم اور وزیر دفاع ہیں، لیکن کلیان سنگھ اس عداوت کے بعد ابھر نہیں پائے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN