اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ڈٹینشن سینٹر:جہنم کا دوسرا نام،کل آپ کو بھی بھیج سکتے ہیں!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
ڈٹینشن سینٹر:جہنم کا دوسرا نام،کل آپ کو بھی بھیج سکتے ہیں!
214
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

17 اگست کو آسام حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےکہا کہ اب سے ریاست میں ڈٹینشن کیمپوں کو ’ٹرانزٹ کیمپ‘ کے طور پر جانا جائے گا ۔ آسام سرکار میں ہوم اور پرنسپل سکریٹری اینڈ پولیٹکل ڈپارٹمنٹ کے چیف سکریٹری آئی ایس ایس نیرج ورما کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن میں نام بدلنے کو لے کر کوئی وضاحت نہیں کیا گیا ہے ۔

تبدیلی قابل ذکر ہے کہ کیونکہ عام طور پر ’ ٹرانزٹ کیمپ‘ لفظ ان جگہوں سے جڑاہوتا ہے جہاں پناہ گزینوں یا مزدوروں کو عارضی پناہ دی جاتی ہے ، اس لئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس میں ہلکا پھلکا یہاں تک کہ ہمدردانہ مزاح بھی ہے ۔ حالانکہ ڈٹینشن کیمپ کا استعمال ہم ان لوگوں کے لیے کرتے رہے ہیں جنہیں ہم نے آزاد کرانے میں مدد کی ہے۔ یہ ایسی جگہیں ہیں جہاں امید ختم ہو جاتی ہے اور وقت ٹھہر جاتاہے ۔

اس وقت ، گولپارہ ، کوکرا جھار ، ڈبروگڑھ ، سلچر ، تیج پور اور جورہاٹ کی چھ ضلع جیلوں میں چھ ڈٹینشن کیمپ عارضی سہولیات سے کام کر رہے ہیں۔ سبرنگ انڈیا سے وابستہ تنظیم سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (سی جے پی) ان حراستی کیمپوں سے اہل قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے ، جن میں قیدیوں کی غیر فطری موت کا ایک حیران کن ٹریک ریکارڈ ہے۔

اکتوبر 2018 میں تیج پور ڈٹینشن کیمپ میں 61 سالہ زبیر علی کی نامعلومات حالات میں موت ہوگئی۔ اس سے پہلے مئی 2018 میں گولپارہ میں سبرت ڈے کی پراسرار حالات میں انتقال ہوگیا تھا۔ بیماروں کو ان کے اسپتال کے بستروں پر بھی ہتھکڑی لگائی جاتی ہے، جیسا کہ ہم نے کمزوری سے کانپتے رتن چندر وسواش کے معاملے میں پایا ۔ دراصل جولائی 2019 میں آسام ریاستی اسمبلی کے سامنے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ ریاست کے چھ ڈٹینشن کیمپوں میں قید میں رہتے ہوئے 25 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست کا دعویٰ ہے کہ وہ تمام ’ بیماری کی وجہ سے ‘ مر گئے۔

چیف جسٹس نے مرنے والے لوگوں کی فہرست دیکھی اور پایا کہ گوالپارہ ڈٹینشن کیمپ سب سے خطرناک ثابت ہواہے اور دس مردہ قیدیوں کے ساتھ فہرست میں سب سے آگے ہے۔ تیج پور کیمپ میں قیدیوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس درمیان کچھار ضلع کے سلچر ڈٹینشن کیمپ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی، کوکرا جھار ڈٹینشن کیمپ میں ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی اور جور ہاٹ ڈٹینشن کیمپ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ مہلوکین میں 14 مسلم ، 10 ہندو اور ٹی ٹرائبس کاایک ممبر شامل ہے ۔

مذکورہ بالا میں نہ صرف زبیر علی ،بلکہ سبرت ڈے اور امرت داس بھی شامل ہیں، جن کی دل دہلادینے والی کہانیاں ہم آپ کے لیے پہلے پیش کررہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈے اور علی دونوں کی پراسرار صورت حال میں موت ہوگئی اور ان کے دونوں پریواروں کو شک ہے کہ اس میں کوئی گڑبڑی ہے ۔ پھر بھی سرکار کی دلیل کے مطابق موت کی وجہ ’بیماری ‘ ہے ۔

نومبر 2019 تک یہ تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ، سی جے پی ہر موت پر باریکی سے نظر رکھ رہی تھی۔ ہم نے پایا کہ آسام کے ایک ڈٹینشن کیمپ میں مرنے والی سب سے کم عمر کی 45 دن کی نظرالاسلام (2011میں موت ہوگئی) تھی، جس کی ماں شاہدہ بی بی کو کوکرا جھار ڈٹینشن کیمپ میں حراست میں لیا گیا تھا۔

جنوری 2020 میں گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال(جی ایم سی ایچ) میں ڈٹینشنکیمپ کے ایک اور قیدی نریش کوچ کی موت ہوگئی۔ وہ گولپارہ ڈٹینشن کیمپ میں بند تھا اور بیماری کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پھر اپریل 2020 میں ، کوکراجھار ڈٹینشن کیمپ کی قیدی ربیدہ بیگم عرف روبہ بیگم کی موت ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 60 سالہ بیگم کینسر میں مبتلا تھیں جس کے لیے ان کا علاج چل رہا تھا، جس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہوگئی۔ زیادہ تر معاملوں میں حکام کا کہنا ہے کہ موت ’بیماری کی وجہ سے‘ ہوئی ہے۔

تین ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود ریشمینہ بیگم کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیاتھا۔ اس نے چیف جسٹس سے کہا ، ’’میرے ساتھی قیدیوں کے تعاون کی وجہ سے ہی میں اس منحوس جگہ سے بچ پائی۔ مجھے یاد ہے کہ خواتین میں سے ایک نے اپنا دماغی توازن کھو دیا تھا اور وہ پیڑوں سے پتے توڑ کر کھا جاتی تھی ۔‘‘

پھر 50 سالہ صوفیہ خاتون تھیں جن کی رہائی کا حکم سپریم کورٹ نے ستمبر 2018 میں پرسنل ریلیز بانڈ پر دیا تھا ۔ ان کا تجربہ اتنا تکلیف دہ تھا کہ گھر واپس آنے کے 15 دن بعد بھی ایک لفظ بھی نہیں بول سکیں!

73 سالہ پاروتی داس ، ایک اور قیدی ،جس کی رہائی چیف جسٹس نےکرائی تھی، نے بتایاکہ ’’ میرے حواس نے وہاں کام کرنا بند کردیا تھا ،مجھے گھر یاد آرہا تھا ‘ ‘ کیمپ کی صورت حال کے بارے میں بتاہوئے پاروتی نے کہا کہ ’’ ایک کمرہ تھا جس میں چاروں طرف دیواروں اور ایک دورازہ تھا ۔ کھانے میں وہ ہمیں چاول اور چائے دیتے تھے ۔ پہلے تو انہوں نے ہمیں کمبل نہیں دیا اور پھر جب انہوں نے دیا تو وہ کانٹے دار اور گھسے ہوئے تھے ۔‘‘

ساکین علی ، جسے ایک ڈٹینشن کیمپ میں سال گزار کے لیے مجبور کیا گیا تھا، کیونکہ اس کے کچھ دستاویزات میں اس کا نام ایک اضافہ ’’ ایچ ‘‘ یا ساکھین علی کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ اس نے ہمیں بتایا کہ ’’ یہ ایک قابل رحم جگہ ہے ۔ انہوں نے ہمیں چائے اور کھانے کے لیے باہر جانے دیا ۔ ہم دن میں تھوڑا گھوم سکتے ہیں، لیکن شام تک اپنی کوٹھریوں میں واپس بند ہو جاتے ہیں ۔‘‘

7 اکتوبر 2020 کو جاری کردہ ایک حکم میں گوہاٹی ہائی کورٹ نے کہا ، ’’سپریم کورٹ نے واضح طور پر التزام کیا تھا کہ قیدیوں کو ان کی جلاوطنی ؍ وطن واپسی تک محدود نقل وحرکت ہو جہاں انہیں رکھا جائے۔ حراستی کیمپ یا کسی بھی نام سے پکارے جائیں لیکن ان میں بنیادی سہولیات ہونی چاہئیں جیسے بجلی ، پانی اور صفائی وغیرہ۔

اس نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کیسے اس سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزارت داخلہ نے 7 مارچ 2012 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے تمام پرنسپل سکریٹریوں کو مخاطب ایک لیٹرجاری کیا جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ یہ التزام ہے کہ ’’ ایسے پناہ گزیں کیمپوں کے شخص کو جیل سے رہا کیاجائے ۔ فوراً اور انہیں جیل احاطہ کے باہر ایک مناسب جگہ پر رکھا جاسکتا ہے ،جہاں محدوں آمد ورفت کے ساتھ زیر التواہے ۔ ‘‘

ہم نے سی ایف این کے بارے میں بھی جانکاری جمع کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے پایا کہ کئی سی ایف این ایسے لوگ تھے جو انتہائی غریبی سے بچنے کے لیے روزگار کے تلاش میں بھارت آئے تھے ،حال ہی میں آسام سرکار نے انکشاف کیا کہ 120 سی ایف این میں سے 9 خواتین کے 22 بچے تھے جو ان کے ساتھ ڈٹینشن کیمپوں میں رہ رہے تھے ۔ ان سی ایف این اور ان کے بچوں کو ان کے آبائی ملک میں کب اور کیسے واپس بھیجا جائے گا، اس پر کوئی وضاحت نہیں ہے، لیکن جو واضح ہے وہ یہ ہے کہ جیل بچے کو پرورش کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔

تو ، بڑا سوال یہ ہے کہ کیا نام کی تبدیلی سے ان سہولیات کی پوزیشن بدل جائے گی؟

{نوٹ- سبرنگ انگریزی پر شائع ہونے والی اس خبر کا ترجمہ ہے۔}

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN