اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت میں افغانوں کے لیے مہاجرین کی حیثیت حاصل کرنا مشکل تر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
بھارت میں افغانوں کے لیے مہاجرین کی حیثیت حاصل کرنا مشکل تر
26
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (جاوید اختر،ڈی ڈبلیو)

مردوں، خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افغان شہری پچھلے کئی دنوں سے نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ یہ مظاہرین اقوام متحدہ سے ‘حمایت کا خط‘ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بہتر مواقع کی تلاش میں کسی دوسرے ملک کی طرف نقل مکانی کر سکیں۔

ان افغان مظاہرین نے ایک کمیٹی بھی قائم کر لی ہے، جسے افغان سالیڈیریٹی کمیٹی (اے ایس سی) کا نام دیا ہے۔ مظاہرین میں گزشتہ چند دنوں کے دوران افغانستان سے آنے والے شہریوں کے علاوہ نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں پہلے سے مقیم افغان شہری بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کے سربراہ احمد ضیا غنی نے ڈی ڈبلیو سے با ت چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت بھارت میں تقریباً 21 ہزار افغان پناہ گزین ہیں لیکن ان میں سے صرف سات ہزار کے پاس ہی قانونی دستاویزات (بلیو پیپر) یا کارڈ ہیں۔

ضیا غنی کا کہنا تھا، ”بھارت میں افغانوں کی حالت اچھی نہیں ہے اور ان کے لیے یہاں بہت ہی کم مواقع ہیں۔ آخر ہمیں کسی تیسرے ملک جانے کا موقع ملنا چاہیے تاکہ ہم اپنے اور اپنے بچوں کے لیے بہتر مستقبل تلاش کر سکیں۔ یو این ایچ سی آر کو ہماری درخواستوں پر غور کرنا چاہیے اور ہمیں ضروری دستاویزات جاری کرنا چاہئیں۔‘‘

بھارت میں مہاجرین کا درجہ ملنا مشکل تر

اپنا ملک چھوڑ کر بھارت آنے کے خواہش مند افغانوں کے لیے بھارتی حکومت نے ایک نئی ویزا اسکیم شروع کی ہے۔ نئی اسکیم کے تحت گوکہ یہ ویزے سکیورٹی جانچ کے بعد ہی جاری کیے جائیں گے لیکن یہ چھ ماہ کے لیے قابل قبول ہوں گے۔ تاہم اس اقدام کو بھی ناکافی بتایا جا رہا ہے۔ ان افغان باشندوں کو مہاجرین کا درجہ دینے کے لیے مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبات بھی کیے جا رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بھارت کو افغانستان چھوڑ کر آنے والوں کو مہاجرین کا درجہ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصیبتوں کے مارے ان انسانون کے ساتھ حکومت کو ہمدردانہ سلوک کرنا چاہیے۔

تاہم بعض دیگر حلقے بالخصوص شدت پسند قوم پرستوں کی جانب سے بھارت میں افغانوں کو مہاجرین کا درجہ دینے کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کو ئی ‘اناتھ آلیہ‘ (یتیم خانہ) نہیں ہے جہاں ہر ایک کو پناہ دے دی جائے۔ شدت پسند قوم پرستوں کا یہ طبقہ پہلے سے ہی روہنگیا مسلمانوں کی بھارت میں موجودگی کے سخت خلاف ہے اور انہیں بھارت سے واپس بھیجے جانےکا مطالبہ کرتا رہتا ہے۔

کوئی مہاجر پالیسی نہیں

بھارت میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً تین لاکھ پناہ گزین رہتے ہیں۔ ان میں سری لنکا اور تبت کے پناہ گزین بھی شامل ہیں جب کہ تقریباً پانچ لاکھ کے قریب نیپالی تارکین وطن بھی بھارت میں مقیم ہیں۔ اس کے باوجود بھارت کے پاس آج تک نہ تو مہاجرین کے حوالے سے کوئی قانون ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی۔ حکومت جب چاہے انہیں غیر قانونی تارکین وطن قرار دے سکتی ہے اور غیر ملکی شہریوں سے متعلق قانون یا پاسپورٹ قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

بھارت نے ابھی تک مہاجرین اور پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر پر بھی دستخط نہیں کیے۔

افغانستان سے سن 1970اور 1990کی دہائیوں میں بھی مہاجرین بھارت آئے تھے۔ ان میں سے بیشتر طویل المدتی ویزوں کی بنیاد پر بھارت میں مقیم ہیں۔ انہیں ہر بار ایک سال کے لیے ویزے یا پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں تاہم اس تجدید سے پہلے ان کے بارے میں اچھی خاصی تفتیش کی جاتی ہے۔ ان غیر ملکیوں کو کسی کمپنی یا ادارے میں باضابطہ ملازمت کا حق حاصل نہیں ہے لہٰذا یہ چھوٹے موٹے کام یا پھر تجارت کرکے اپنی گزر بسر کرتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN