اردو
हिन्दी
اکتوبر 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان میں طویل ترین امریکی جنگ کھربوں ڈالرز اور ہزاروں زندگیاں نگل گئی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
افغانستان میں طویل ترین امریکی جنگ کھربوں ڈالرز اور ہزاروں زندگیاں نگل گئی
58
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل : (ایجنسی)

افغانستان میں تقریباً 20 سال تک جاری رہنے والا جنگی مشن امریکا کی تاریخ کی سب سے طویل جنگ ثابت ہوا جس میں اس کی اتحادی افواج نے بھی حصہ لیا۔ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک کے ٹوئن ٹاور پر ہوائی جہازوں کی مدد سے ہونے والے حملے کے نتیجے میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جس کا الزام امریکا نے القاعدہ پر عائد کیا اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کے الزام میں اتحادی افواج بشمول نیٹو فورسز کے ساتھ افغانستان میں جنگ چھیڑ کر وہاں قائم طالبان کی سخت گیر حکومت ختم کردی تھی۔

تاہم 2 دہائی بعد اب جنگ ایسے وقت میں ہی اختتام پذیر ہوئی ہے کہ جب اقتدار کی باگ دوڑ دوبارہ طالبان کے ہاتھوں میں ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ’اے پی‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس جنگ کی ادائیگی کے لیے امریکا نے جتنی رقم کا قرض لیا ہے اسے امریکی شہریوں کی کئی نسلیں اتارتی رہیں گی۔

یہاں ہم افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کے اخراجات، فوجیوں کی موجودگی اور جانی نقصانات کے کچھ اعداد و شمار کا ذکر کررہے ہیں:

افغانستان میں غیر ملکی افواج

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نیٹو (نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) میں شامل ممالک کے علاوہ دیگر اتحادی ممالک نے بھی افغان جنگ میں امریکا کے ساتھ حصہ لیا تاہم امریکی فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔

صرف سال 2011 میں افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار تھی۔ سال 2014 میں نیٹو نے رسمی طور پر اپنا جنگی مشن ختم کردیا تھا لیکن انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور افغان فوجیوں کی تربیت میں مدد دینے کے لیے 13 ہزار اہلکار وہاں موجود تھے۔

اس کے علاوہ افغانستان میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ سیکیورٹی کانٹریکٹر بھی تھے جس میں کانگریس کی ایک تحقیق کے مطابق سال 2020 کی آخری سہ ماہی تک 7 ہزار 800 امریکی شہری شامل تھے۔

غیر ملکی افواج کے اخراجات

افغانستان میں سب سے زیادہ اخراجات بھی امریکا نے کیے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2010 اور 2012 کے درمیان، جب افغان سرزمین پر ایک لاکھ سے زائد امریکی فوجی موجود تھے، جنگ کے اخراجات ایک کھرب ڈالر سالانہ تک پہنچ گئے تھے۔ تاہم جب امریکی فوج نے حملوں کی کارروائیوں کے بجائے زیادہ توجہ افغان فورسز کی تربیت پر دینا شروع کی تو ان اخراجات میں خاطر خواہ کمی آگئی۔

امریکا کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی اسکول اور براؤن یونیورسٹی کی جنگی اخراجات کے منصوبے کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے افغان اور عراق جنگ کے لیے 20 کھرب ڈالر تک کا قرض لیا جس پر سال 2050 تک 65 کھرب ڈالر سود ادا کرنا پڑے گا۔

امریکا کے بعد افغانستان میں سب سے زیادہ فوجی برطانیہ اور جرمنی کے تھے جنہوں نے جنگ کے دوران بالترتیب 30 ارب ڈالر اور 19 ارب ڈالر کی رقم خرچ کی۔ تاہم تمام افواج واپس بلانے کے باوجود امریکا اور نیٹو نے افغانستان کی فوج کے لیے سال 2024 تک سالانہ 4 ارب ڈالر کی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا۔ رواں برس نیٹو نے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان اور آلات افغانستان بھیجا تھا۔

انسانی جانی نقصان

سال 2001 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اتحادی افواج کے مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے 3 ہزار فوجی مارے گئے۔ امریکا کے بعد سب سے زیادہ برطانوی فوجی ہلاک ہوئے جن کی تعداد 450 ہے جبکہ مجموعی طور پر نیٹو ممالک اور دیگر اتحادی افواج کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد ایک ہزار 144 ہے۔

تاہم ہلاکتوں کے یہ اعداد و شمار افغان سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے جانی نقصان کا عشرِ عشیر بھی نہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2009 میں جب سے اس نے اموات کا اندراج رکھنا شروع کیا، اس وقت سے رواں برس فروری تک ایک لاکھ 11 ہزار کے قریب افغان شہری جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے تھے۔

اے پی کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق 31 اگست 2021 کو افغانستان سے انخلا مکمل کرنے تک یہاں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2 ہزار 461 رہی جبکہ ان کے علاوہ اپریل تک ہلاک ہونے والے امریکی کانٹریکٹرز کی تعداد 3 ہزار 846 تھی۔

اپریل تک کے اعداد و شمار کے مطابق اس جنگ میں افغان فوج اور پولیس کے 66 ہزار اراکین ہلاک ہوئے جبکہ 47 ہزار 425 افغان شہری بھی مارے گئے۔

علاوہ ازیں 20 سالہ جنگ کے دوران مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے طالبان اور دیگر جنگجوؤں کی تعداد 51 ہزار 191 تھی۔ اسی طرح اپریل تک افغانستان میں 444 امدادی کارکن اور 72 صحافی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

(بشکریہ : ڈان نیوز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN