اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنگھ پرچارک سے وزیر اعظم تک کا سفر: اپنے پی ایم کے بارے میں کیا یہ باتیں جانتے ہیں آپ؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
سنگھ پرچارک سے وزیر اعظم تک کا سفر: اپنے پی ایم کے بارے میں کیا یہ باتیں جانتے ہیں آپ؟

71سال کے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی

40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

ملک کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی17 ستمبر کو 71 سال کے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سخت جد وجہد کے بعد صفر سے بلندی تک کا سفر طے کیا ۔ ان کی محنت اور ملک کی خدمت کاجذبہ عام آدمی کو ان کا قائل کردیتا ہے ۔ یہ پی ایم مودی کی محنت ، جدوجہد اور مقبولیت کا نتیجہ ہے کہ آج سیاسی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ ‘’مودی دور‘ یا ‘’مودی کا دور‘ چل رہا ہے۔ اپنے والد کے ساتھ وڈ نگر اسٹیشن پر چائے بیچنے والے نریندر مودی ایک دن ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ، شاید کوئی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ اپنے طویل سیاسی سفر کے دوران انہوں نے کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا۔ آئیے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں اہم باتیں جانتے ہیں۔

معاملے سے متعلق اہم معلومات:

پی ایم مودی 17 ستمبر 1950 کو گجرات کے ضلع مہسانہ کے وڈ نگر میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام دامودرداس اور ماں کا نام ہیرابین ہے۔ بچپن میں وہ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ وڈ نگر ریلوے اسٹیشن پر چائے بیچا کرتے تھے۔ بچپن سے ہی وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی طرف مائل تھے۔ 1967 میں 17 سال کی عمر میں ، وہ گھر چھوڑ کر احمد آباد پہنچ گئے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی رکنیت حاصل کی۔ اس کے بعد 1974 میں ، وہ نونرمان آندولن میں شامل ہوئے۔ انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور پولیٹکل سائنس میں ایم اے کیا۔

سنگھ کے ذریعے ہی مودی کا تعارف بی جے پی سےکرایا گیا۔ اس کے بعد 1980 کی دہائی میں وہ گجرات کی بی جے پی یونٹ میں شامل ہوگئے۔ حالانکہ بی جے پی میں شامل ہونے اور سرگرم سیاست میں آنے سے پہلے مودی کئی سالوں تک راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے پرچارک رہے۔ 1988-89 میں انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی گجرات یونٹ کا جنرل سکریٹری بنایا گیا۔

لال کرشن اڈوانی کی سومناتھ-ایودھیا رتھ یاترا کے انعقاد میں نریندر مودی نے اہم رول ادا کیا۔ اس کے بعد 1995 میں انہیں بی جے پی کا قومی سکریٹری بنایا گیا۔ 1998 میں انہیں جنرل سکریٹری (تنظیم) کی ذمہ داری دی گئی اور وہ اکتوبر 2001 تک اس عہدے پر رہے۔

کیشو بھائی پٹیل کو 2001 میں گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد ریاست کی کمان نریندر مودی کے سپرد کی گئی ،جس پر وہ 2014 تک مسلسل بنے رہے۔ بطور سی ایم اپنے دور حکومت میں مودی کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں سراہا گیا۔

وزیر اعلیٰ کاعہدہ سنبھالنے کے کچھ مہینے بعد 2002 میں سابرمتی ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آگ لگنے اور اس میں 59 کارسیوکوں کی موت ہونے کےبعد گجرات میں فساد بھڑک اٹھے۔ فسادات میں سیکڑوں لوگ مارے گئے۔ فسادات کے معاملوں میں ان کی شبیہ ایک متنازع لیڈر کی بنی ۔ ان پر اپنی ذمہ داری صحیح ڈھنگ سے نہ نبھانے کا الزام بھی لگا۔

اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے انہیں (نریندر مودی) ’ ‘راج دھرم کی پیروی کرنے‘ کا مشورہ دیا۔ گجرات فسادات میں ان کے خلاف کئی سنگین الزامات لگے۔ مودی کو سی ایم کے عہدے سے ہٹانے تک کی بات ہونے لگی۔ تاہم ، انہیں بی جے پی کے قدآور لال کرشن اڈوانی کی حمایت ملی اور وہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بنے رہے۔

جب ستمبر 2014 میں مودی کو پارٹی کا وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا تو انہیں گجرات فسادات پر کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اس احتجاج نے انہیں وزیر اعظم کی کرسی پر قابض ہونے کے ان کے مقصد سے دور نہیں کر سکا۔ 2014 کے عام انتخابات میں مودی کی قیادت میں بی جے پی نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 2019 میں بھی اسی جیت کو دہرائی ۔

پی ایم مودی میں بہت سی خوبیاں ہیں ، جو انہیں اپنے ہم عصر رہنماؤں سے مختلف بناتی ہیں۔ جس میں سب سے پہلے ٹیکنالوجی پر فوکس ہے۔ 2014 کے انتخابات میں بھی اس کی ایک جھلک ملی۔ کہا جاتا ہے کہ مودی باریک سے باریک اور چھوٹے سے چھوٹے موضوع پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN