اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آئی ایس کا دعویٰ- کابل ایئر پورٹ پر خود کش حملہ کرنے والا دہشت گرد 5 سال پہلے دہلی میں ہوا تھا گرفتار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
آئی ایس کا دعویٰ- کابل ایئر پورٹ پر خود کش حملہ کرنے والا دہشت گرد 5 سال پہلے دہلی میں ہوا تھا گرفتار

(فائل فوٹو)

297
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کی راجدھانی کابل میں خود کش حملہ کرنے والا دہشت گرد پانچ سال پہلے ہندوستان میں قید تھا، اسے قومی دارالحکومت دہلی میں پکڑا گیا تھا۔ آئی ایس کے پی نے اپنی ایک پروپیگنڈہ میگزین میں دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں پکڑے گئے اس دہشت گرد کو کچھ وقت بعد افغانستان بھیج دیا گیا تھا۔ آئی ایس کے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملہ آور کا نام عبدالرحمن الغوری تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کشمیر میں حملہ کرنے کے مقصد سے ہندوستان میں آیا تھا، حالانکہ اسے پکڑ لیا گیا۔ واضح رہے کہ کابل واقع حامد کرزئی بین الاقوامی ایئر پورٹ کے باہر گزشتہ ماہ حملہ ایسے وقت میں ہوا تھا جب ہزاروں کی تعداد میں افغانی شہری ملک چھوڑ کر باہر جانے کے لئے یہاں پہنچے تھے۔ اس حملے میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس میں 13 امریکی مرین کمانڈر بھی شامل تھے۔

آن لائن نیوز18کی ایک رپورٹ کے مطابق اس دعوے نے ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی پیشانی پر تشویش کی لکیریں کھینچ دی ہیں، کیونکہ سال 2016 کے آس پاس حقیقت میں ایک آپریشن ہوا تھا، جس میں اسٹوڈنٹ کے طور پر دہلی میں رہ رہا شخص گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے دہلی – ہریانہ سرحد پر واقع ایک کالج سے پکڑا گیا تھا۔ آئی ایس کے پی کی میگزین میں شائع کالم میں کہا گیا ہے، ’بھائی کو پانچ سال پہلے ہندوستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ایک فدائین (خود کش حملہ آور) آپریشن کرنے کے لئے دہلی گیا تھا۔ بھائی کو افغانستان بھیج دیا گیا، لیکن اس نے گھر نہ جاکر اپنا آپریشن پورا کیا‘۔

مضمون میں کہا گیا- ’بھائی کو تب گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ کشمیر کا بدلہ لینے کے کے لئے گایوں کی عبادت کرنے والے ہندوؤں پر ایک فدائین آپریشن کرنے کی مقصد سے دہلی گیا تھا، لیکن اللہ نے دوسرا فیصلہ کیا اور بھائی کا قید میں امتحان ہوا۔ پھر اسے افغانستان بھیج دیا‘۔ اللہ سے کئے اپنے وعدے پر کھرا اترتے ہوئے بھائی گھر نہیں گیا، بلکہ اس نے اپنا آپریشن کیا، اس کا دل پُر سکون اور خوشی سے بھرگیا‘۔

اس مضمون میں طالبان کی بھی تنقید کی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ان کا قائد ہے۔ مضمون میں طالبان کو ’مرتد‘ (اپنے مذہب کے تئیں وفادار نہ رہنا) بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 15 اگست کو امریکہ کی قیادت میں اتحاد نے کابل چھوڑ دیا، لیکن افغانستان پر مرتد طالبان کا قبضہ ہوگیا۔ ہم نے دیکھا کہ کیسے مرتد طالبان اپنے ہی بنائے پیرا میٹرس (اصول وضوابط) پر کھرا نہیں اتر سکا۔ رفیدہ کی تقاریب میں حصہ لینے سے لے کر مجرمین کو پناہ دینے والا مردتین بہت ہی بے شرم ہوگئے۔ انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کے مطابق، ذرائع نے کہا کہ سال 2016 کے آپریشن کو کافی سراہا گیا تھا۔ اس کی جانکاری دیگر ایجنسیوں کو بھی سونپی گئی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN