اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاز مقدس کا پال ہوتا تقدس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
حجاز مقدس کا پال ہوتا تقدس
42
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

(نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف ، پٹنہ)

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے حجاز مقدس کے تقدس کی پامالی کا جو بیڑہ مغربی ممالک کو خوش کرنے کے لیے اٹھایا تھا اور جس کی وجہ سے عریانیت ، اباحیت عورتوں کی آزادی کے نام پر سعودی عرب میں جاری برسوں کے صالح اقدار کو ختم کرکے رکھ دیاگیا تھا، اللہ کی پناہ! جوئے خانے، سنیما ہال ، مرد وعورت کی رقص وسرور کی مجلسیں اور مغربی انداز میںمردوں، عورتوں کا ایک دوسرے کے گلے میں جھولنا، تعلیمی اداروں میں بغیر عبایااور حجاب کے ملازمت ، ہوٹلوں، مالز اور دوکانوں میں بغیر حجاب ان کی معاشی مصروفیت ، تقدس کے نام پر پہلے بھی وہاں بہت کچھ بچا نہیں رہا تھا، لیکن اب حرمین شریفین کا تقدس بھی پامال کیا جا رہا ہے ، خبر ہے کہ مسجد حرام میں بڑی تعداد میںایسی عورتوں کی بحال کرلی گئی ہے جو بغیر نقاب کے معتمرین اور حجاج کی خدمت کریں گی۔

مدینہ طیبہ میں دس سینما ہال کھولے جائیں گے ، وہ شہر جس کی مٹی کو مسلمان خاک شفا سمجھتے ہیں، جہاں کی ہواؤں میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر کی خوشبو صاحب دل لوگوں کو محسوس ہوتی ہے ، جہاں کی زمین پر امام مالک ؒ جوتے پہن کر نہیں چلا کرتے تھے کہ نہ معلوم کہاں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے پائے مبارک پڑے ہوں گے ، اس مقدس زمین پر سنیما ہال بنانے کا منصوبہ دل ودماغ کو بے چین کیے دیتا ہے ، شاعر کا مصرعہ’’ چوں کفر از کعبہ بر خیزد کجا ماند مسلمانی‘‘ کا ورد کرنے کو جی چاہتا ہے۔ اگر واقعتاً کوئی ایسا منصوبہ محمد بن سلمان کے زیر غور ہے ، واقعتاً کا لفظ میں نے شعوری طور پر استعمال کیا ہے ، اس لیے کہ خبر میں صدق و کذب دونوں کا احتمال ہوتا ہے، غالب احتمال صدق کا اس لیے نظر آ رہا ہے کہ وہاں مغرب کو خوش کرنے کی ایک روش گذشتہ چند سالوں میں تیزی سے پروان چڑھی ہے، اس لیے اس قسم کے منصوبوں کا بنانا بعید از قیاس نہیں معلوم ہوتا، ایسے موقع سے ضروری ہے کہ تمام مسلم ممالک اور ہند وپاک کی قیادت محمد بن سلمان پر دباؤ بنائے کہ وہ اس مذموم حرکت سے باز آئے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے قلوب کو چھلنی نہ کرے۔

سعودی عرب میں اسلامی احکام کے اجراء ونفاذ اور صالح اقدار کے فروغ کی جو تاریخ خادم الحرمین الشریفین فہد بن عبد العزیز پر آکر رکتی دکھ رہی ہے ملک عبد اللہ کے دور میں جس میں کمی آئی اور شاہ سلمان کے دور میں جس کا جنازہ نکل رہا ہے ، اس کو پھر سے واپس لانے کی سعی کرے، کیوں کہ حرمین شریفین محبط وحی ہے ، وہاں کے آثار سے پوری دنیا کے مسلمانوں کا قلبی تعلق ہے ، خود اس کی حفاظت اور اسلامی احکام میں ان کے آباؤ واجداد کی بڑی قربانیاں رہی ہیں، ان قربانیوں کا تقاضہ ہے کہ حجاز مقدس میں کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جو اسلامی احکام کے خلاف ہو ، سعودی عرب اسلام اور حرمین شریفین کی وجہ سے ہی پوری دنیا کے لیے مرکز توجہ ہے ، اگر یہ ختم ہو گیا تو وہ بھی دوسرے مسلم ممالک کی طرح ہو جائے گا، جہاں عیاشی وفحاشی کے مراکز قائم ہیں، اور سیاحوں کو رجھانے اور لُبھانے کے لیے اسلامی اقدار وروایات اور تہذیب وثقافت کو اس طرح ختم کر دیا گیا ہے کہ مغربی تہذیب کا ہی ہر طرف غلبہ نظر آتا ہے، اب آپ کو اسلامی احکام پر عمل کرنا ہے تو اپنی نگاہیں نیچی رکھیے اور دامن دل کو بچا کر چلئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN