اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی کے مسلمان کس پر مہربان ہوں گے؟ 20 فیصد ووٹوں کے لیے پارٹیوں میں گھمسان!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
یوپی کے مسلمان کس پر مہربان ہوں گے؟ 20 فیصد ووٹوں کے لیے پارٹیوں میں گھمسان!
361
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: قبول احمد

اترپردیش میں چار ماہ بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے تمام پارٹیاں سیاسی بساط بچھانے میں مصروف ہیں۔ ریاست کے 20 فیصد کےقریب مسلم ووٹروں کو لبھانے کے لیے ایس پی سے لےکر بی ایس پی اور کانگریس مصروف عمل ہے تو اسدالدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے لے کر ڈاکٹرایوب انصاری کی پیس پارٹی جیسی مسلم پارٹیوں کی نظر بھی اسی ووٹ بینک پر ہے۔ وہیں اس بار بی جے پی بھی مسلمانوں کو گلے لگانے کی کوشش میں ہے ، ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ یوپی کے مسلم ووٹروں کا 2022 کے الیکشن میں کیا رول ہوگا؟

بتادیں کہ اتر پردیش میں تقریباً20 فیصد مسلم ووٹر ہیں۔ ریاست کی کل 143 نشستوں پر مسلمان اپنا اثر و رسوخ رکھتےہیں۔ ان میں سے 70 سیٹوں پر مسلم آبادی 20 سے 30 فیصد کے درمیان ہے۔ 73 سیٹیں ایسی ہیں جہاں مسلمان 30 فیصد سے زیادہ ہیں۔ ریاست میں تقریباً تین درجن ایسی اسمبلی نشستیں ہیں ، جہاں مسلم امیدوار اپنے دم پر جیت سکتے ہیں ، جبکہ تقریباً 107 اسمبلی سیٹیں ایسی ہیں جہاں اقلیتی ووٹر انتخابی نتائج پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر نشستیں مغربی اتر پردیش، ترائی علاقے اور مشرقی اتر پردیش کی ہیں۔

آزادی کے بعد سے نوے کی دہائی تک ، اتر پردیش کے مسلم ووٹر کو کانگریس کا روایتی ووٹر سمجھا جاتا تھا، لیکن رام مندر تحریک کے سببمسلم کمیونٹی کانگریس سے دور ہو ا تو سب سے پہلی پسند ملائم سنگھ یادو کے سبب ایس پی بنی اور اس کے بعد سماج نے بی ایس پی کو اہمیت دی ۔ انہی دونوں پارٹیوں کے درمیان مسلم ووٹ تقسیم ہوتارہا۔

2022 کے انتخابات کے حوالے سے مسلمانوں کو لے کر سیاسی پارٹیوں کے درمیان شاہ -مات کا کھیل شروع ہے۔ایسے میں اکھلیش یادو کی ایس پی کیا مسلم ووٹروں کی پہلی پسند ہوگی یا پھر بی جے پی کوہرانے کے لیے ایس پی کے بعد بی ایس پی اور کانگریس کو مسلم ووٹر ترجیح دیں گے ؟ اسدالدین اویسی بہار کے سیمانچل جیسی کامیابی یوپی میں بھی حاصل کرپائیں گے؟ ڈاکٹرایوب کی پیس پارٹی دہلی کے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے بعد بنی علماء کونسل سے ہاتھ ملانے کےبعد مسلمانوں میں کتنی جگہ بناسکے گی؟

اتر پردیش میںمسلم ووٹروں کے درمیان ایس پی کی اچھی دخل مانی جاتی ہے ۔ ریاست میں 20 فیصد مسلم اور 10 فیصد یادو ووٹروں کے ساتھ ایس پی کے ایم -وائی فارمولیشن کے دم پر ملائم سنگھ یادو سے لے کر اکھلیش یادو یوپی کی اقتدار پر قابض ہوچکے ہیں۔ 1990 کا ایودھیا گولی کانڈ اور اس کے بعد بابری مسجد انہدام کے سبب ریاست میں جو ماحول بدلا اس میں مسلم ووٹوں کا سب سے زیادہ فائدہ ملائم سنگھ یادو کی پارٹی ایس پی کو ملا۔ اسی کے سبب بی جے پی لیڈر ملائم سنگھ یادو کو ’ملا ملائم‘ کہہ کر گھیرتے رہے ہیں اور اب سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ ان دنوں اکھلیش یادو کو ’ اباجان ‘ کے ذریعہ گھیر رہے ہیں ۔

یوپی کے سیاسی ماحول میں اکھلیش یادو مسلم اور یادو ووٹ کو اپنا بنیادی ووٹ بینک سمجھ رہے ہیں۔ اکھلیش یادو 2022 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے دیگر او بی سی کے ووٹوں کا کچھ حصہ مسلم یادو ووٹ بینک میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریاست میں بی جے پی کے برسر اقتدار ہونے کی وجہ سے جس طرح کا ماحول بنایا گیا ہے۔ اب تک ایس پی کو مسلمانوں میں پہلی پسند سمجھا جاتا ہے ، لیکن کانگریس سے لے کر بی ایس پی اور مسلم جماعتیں یادو مسلم فارمولیشن کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کانگریس اتر پردیش میں اپنی تین دہائیوں کی جلاوطنی ختم کرنے کے لیے مسلم ووٹ پر نظر گڑائے ہوئے ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی مسلم ووٹ حاصل کرنے کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہیں۔ کانگریس مسلمانوں میں CAA-NRC مخالف تحریک کے دوران اقلیتوں کے ساتھ پرینکا گاندھی کے کھلے موقف کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یوپی میں پچھلی تین دہائیوں میں ایس پی اور بی ایس پی نے مسلمانوں کا کس طرح سے سیاسی استعمال کیا ہے ، کانگریس اسے لے کر ماحول بنانے میں مصروف ہے ۔ اتنا ہی نہیں ایس پی دور حکومت میں ہوئے فساد کی یاد وبھی دلا رہی ہے ۔ کانگریس مسلمانوں کو واپس اپنے پالے میں لانے کے لیے اقلیتی کانفرنس لے کر علماء اور مسجد کے اماموں تک کا سہارا لے رہی ہے ۔ اتنا ہی نہیں 2022 کے الیکشن میں بڑی تعداد میں مسلم امیدوار اتارنے کی تیاری بھی کانگریس نے کر رکھی ہے ۔ ایسے میں 90کے دہائی میں مسلمانوں کا ٹوٹا ہوا اعتماد کیا کانگریس جیت پائے گی؟

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے مغربی یوپی میں دلت مسلم فارمولیشن کے ذریعے کئی بار سیاسی کرشمہ کر دکھایا ہے۔ مایاوتی کی کوشش ہے کہ ایک بار پھر 2022 کے انتخابات میں مسلم ووٹوں کو جوڑا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مغربی یوپی کی کمان مسلم چہرے شمس الدین راعین کو دے رکھی ہے، یہی نہیں مایاوتی مسلمانوں کو ایس پی اور کانگریس سے دور رکھنے کے لیے ملیانہ اور مظفر نگر فسادات کی یاد دلا رہی ہیں۔

مظفر نگر فسادات کے سبب مغربی یوپی میں جاٹ اور مسلم ایک دوسرے سے دور ہوگئے تھے ، جس کا خمیازہ راشٹر یہ لوک دل کو تین الیکشن سے اٹھانا پڑ رہا ہے ، آر ایل ڈی کی کمان اب چودھری اجیت سنگھ کے بیٹے جینت چودھری کےہاتھوں میں ہے اور کسان تحریک کے سبب جاٹ – مسلمان نزدیک آرہے ہیں ، ایسے میں جینت چودھری کی سیاسی امیدیں بڑھ گئی ہیں ، جس کے سبب جاٹ- مسلمان یکجہتی کے لیے مغربی یوپی میں آر ایل ڈی ’ بھائی چارہ زندہ باد‘ کے تحت تقریباً 300 چھوٹے بڑے سمیلن کرچکی ہے۔ ایس پی کے ساتھ آر ایل ڈی کا اتحاد بھی ہے ، ایسے میں آر ایل ڈی جاٹ کے ساتھ – ساتھ مسلمانوں کے اعتماد کوپھر سے جیتنے کی امید لگائے ہوئےہیں ۔

بہار کی طرز پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی مسلم ووٹوں کی مدد سے اتر پردیش میں سیاسی زمین تلاش رہے ہیں۔ اویسی یوپی میں چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ مل کر اوم پرکاش راج بھر کی قیادت میں بھاگیدار سنکلپ مورچہ کا حصہ ہیں اور انہوں نے ریاست میں 100 مسلم اکثریتی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پچھلے آٹھ مہینوں سے اویسی مسلسل یوپی کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے مسلم اکثریتی علاقوں میں سیٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہی نہیں ، اویسی مسلم قیادت اور مسلم نمائندگی قائم کرنے کے لیے سب سے بڑا سیاسی ہتھیار بنا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کا نشانہ بی جے پی کے ساتھ سماج وادی پارٹی ہے۔ مسلم نوجوانوں میں اویسی کا سیاسی گراف تیزی سے بڑھا ہے ، لیکن یہ ووٹوں میں کتنا بدل پائے گا یہ 2022 کے انتخابات میں ہی معلوم ہوگا۔

اتر پردیش میں صرف اسد الدین اویسی ہی نہیں ، بلکہ ڈاکٹر ایوب انصاری کی پیس پارٹی اور علما ءکونسل جو بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے بعد بنائی گئی تھی نے بھی مسلم ووٹ بینک پر نظریں ٹکائے ہے اوردونوں پارٹیوں کا سیاسی بنیاد پوروانچل ہے۔ اسی لیے پیس پارٹی اور علماء کونسل نے آپس میں ہاتھ ملایا ہے۔ پیس پارٹی کو مسلم کمیونٹی کی انصاری برادری کے درمیان اچھا دخول سمجھا جاتا ہے ، جس کا اثر ایک وقت گورکھپور ، خلیل آباد (سینٹ کبیر نگر) سے لے کروارانسی – اعظم گڑھ اور پورانچل کے کئی اضلاع میں تھا۔ اسی کے سبب 2012 کے الیکشن میں تین سیٹ بھی جیت چکی ہے ، لیکن 2017 میں پارٹی کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا تھا۔ اسی علاقے میں خاص کر اعظم گڑھ اور جون پور میں علماء کونسل کا بھی تھوڑا بہت اثر ہے، ایسے میں اب دونوں ہی پارٹیاں مل کر 2022 کے الیکشن میں قسمت آزمانے جارہی ہے ، لیکن مسلم کمیونٹی کا اعتماد کیا جیت پائیں گے ؟یہ سوال بڑا ہے ۔

(بشکریہ : آج تک )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN