اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہندوستانی مسلمان الگ تھلگ کردیے جانے کے شدید ترین احساس سے گزررہا ہے، مولانا محمود مدنی کا انڈیا ٹو ڈے کو انٹرویو

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
ہندوستانی مسلمان الگ تھلگ کردیے جانے کے شدید ترین احساس سے گزررہا ہے، مولانا محمود مدنی کا انڈیا ٹو ڈے کو انٹرویو
165
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

خاص باتیں:

*ہندوستانی مسلمان ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اُسے ہندوستان کی کمزوری مت بنائیے
*حکومت ہند کو افغانستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے
*ہم نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کِیا کہ ہماری اور طالبان کی سوچ الگ ہے

نئی دہلی : 

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے انڈیا ٹوڈے کے خصوصی پروگرام نیوزٹریک پر معروف اینکر راہل کنول سے گفتگو کی۔ مولانا نے ہند-افغان تعلقات، دیوبند-طالبان تعلق، اترپردیش انتخابات، فرقہ وارانہ سیاست، مسلم نمائندگی اور صوبائی و مرکزی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوالات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

افغانستان میں طالبان کی حکمرانی کے تناظر میں صحافی راہل کنول کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کے تاریخی اور تمدنی روابط کی ایک قدیم تاریخ رہی ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ کہ کسی کے حکمراں ہو جانے سے اُن روابط کو کوئی نقصان پہنچے گا۔ امریکہ نے افغانستان میں جو ترقیاتی کوششیں کی ہیں وہ تو اچانک کی گئیں، مگر ہندوستان نے تو اپنے قدیم روابط کو ملحوظ رکھتے ہوئے پچھلے 15 برسوں میں کوششیں کی ہیں، اور ہندوستان کو یہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ نیز اگر افغانستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا کوئی بھی موقع ہندوستان کو میسر آتا ہے تو وہ موقع ہرگز ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔

طالبان کے دیوبند کے ساتھ تعلق کے سلسلے میں مولانا نے کہا کہ دیوبند کے اولین صدرالمدرسین مولانا محمود حسن دیوبندی کے شاگردوں نے اُن کے منصوبے کے مطابق افغانستان جیسے مسلم اکثریتی خطّے میں جو حکومت قائم کی، اُس کا سربراہ راجہ مہندر پرتاب سنگھ کو بنایا تھا، اس کے برعکس آج دیوبند کی طرف یہ سوچ منسوب کی جا رہی ہے کہ جو مسلمان نہ ہو اُسے مار کاٹ دیا جائے، اگر یہ سوچ ہوتی تو راجہ مہندر پرتاپ کو اُس حکومت کا سربراہ کیوں بناتے؟ ساتھ یہ بھی باور کرایا جاتا ہے انڈیا میں چونکہ مسلمان مجبور ہیں اِس لیے مار کاٹ نہیں کر رہے ورنہ ان کی سوچ یہی ہے۔ جب کہ انڈیا میں مسلمانوں کا وجود مجبوراً نہیں ہیں، بلکہ ہم نے انڈیا میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دیوبند کے صدر المدرسین مولانا حسین احمد مدنی نے دو قومی نظریے کو غیر اسلامی قرار دیا اور اُس کے خلاف کتاب لکھی تھی۔

راہل کنول کے اِس سوال پر، کہ معروف اسکالر عارف محمد خان دیوبند اور طالبان دونوں کی سوچ ایک بتلاتے ہیں، مولانا کا جواب تھا کہ میں نے کبھی یوں نہیں کہا اور نہ کبھی ہمارے یہاں کسی نے یہ دعویٰ کِیا کہ ہماری اور طالبان کی سوچ الگ ہے۔ ہم کیوں دفاع کریں کہ ہماری سوچ اُن سے الگ ہے؟ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میری اور طالبان کی سوچ الگ ہے، میں آپ سے یہ کہہ رہا ہوں کہ میری اور میرے ملک ہندوستان کی سوچ ایک ہے۔ میں ہندوستانی ہوں، ہندوستان میرا ہے، میرے بزرگوں نے اسے اختیار کِیا ہے، اور ہندوستانی مسلمان ہندوستان کی سب سے بڑی قوت ہے۔ کئی مرتبہ عارف محمد خان صاحب کی غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر جاگتے ہوئے کو کون جگا سکتا ہے؟ ہاں ہمارے یہاں یہ تعلیم جاتی ہے کہ جہاد ضروری ہے، اور ہم کبھی اِس کا انکار نہیں کرتے اور نہ کر سکتے ہیں، بریگیڈئر عثمان اور ویر عبدالحمید نے اگر جان دی ہے تو وہ اُن کا جہاد تھا۔

افغانستان میں موجود طالبان کے علاوہ دیگر گروپ مثلاً القاعدہ و داعش وغیرہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا؛ اگر کچھ دیر کے لیے عارف محمد خان کا بیانیہ مان بھی لیا جائے، تب بھی میرا سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ ملک کے اندر جو سلوک ہو رہا ہے، اُنہیں سڑکوں پر مارا پیٹا اور قتل کِیا جا رہا ہے، اور ملک کی کم از کم 11 کروڑ کی آبادی کو آپ نے غدار قرار دے دیا ہے، تو آپ یہ ملک کے حق میں اچھا کر رہے ہیں یا برا کر رہے ہیں؟ اگر یہ مان لیا جائے کہ طالبان کے حکومت میں آنے کا یا دیگر گروپوں کی کوششوں کا ہندوستانی مسلمانوں پر کوئی اثر ہو گا، تب بھی سوال یہ ہے کہ یہ اثر زیادہ ہو گا یا لوگوں کو جس طرح مارا پیٹا اور ذلیل کِیا جا رہا ہے اُس کا اثر زیادہ ہو گا؟ مجھے ہندوستانی مسلمانوں کی پوزیشن پر کِیے جانے والے اِس سوال پر ہی اعتراض ہے۔ ہم تو وہ لوگ ہیں کہ ہم نے، جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا حسین احمد مدنی نے تو پاکستان بننے کے دو قومی نظریے کی مخالفت اسلامی اصولوں کی بنیاد پر کی تھی۔

راہل کنول نے دوبارہ عارف محمد خان کے حوالے سے کہا کہ دیوبند کے کھانے کے دانت جب کہ دِکھانے کے دانت اور ہیں، اس پر مولانا کا کہنا تھا کہ ابھی ماضی قریب ہی کی بات ہے کہ کشمیر کا مسئلہ سامنے تھا، جمعیۃ علماء ہند تنہا وہ تنظیم تھی جس نے یہ موقف اختیار کیا کہ دفعہ 370 کے ہٹائے جانے سے اتفاق نہ کرنے کے باوجود ہم ملک کے ساتھ ہیں۔ اِس وقت تو مسلمان الگ تھلگ کر دیے جانے کے شدید احساس سے گزر رہے ہیں، اور وہ احساسات جس قدر ہمارے جوانوں کے اندر ہیں اُس سے زیادہ میرے اندر ہیں۔

اترپردیش الیکشن میں فرقہ وارانہ بیان بازی سے متعلق سوال پر مولانا نے کہا کہ جو لوگ سب سے زیادہ راشٹرواد اور راشٹرنرمان کی بات کرتے ہیں، وہی لوگ مسائل پر بات کرنے کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے سماج کے مختلف فرقوں کو بانٹنے کا کام کرتے ہیں، اگر یہ راشٹر کے ساتھ وِشواس گھات نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟ الیکشن تو ترقی کے عنوان پر ہی لڑا جانا چاہیے، مگر چونکہ مسائل پر جواب دہی مشکل ہوتی ہے اور مسلمان کو ہدف بنا لینا آسان ہوتا ہے، لہٰذا لگتا تو یہی ہے کہ الیکشن فرقہ وارانہ تفریق کی بنا پر ہی لڑا جائے گا۔

اترپردیش الیکشن میں اسد الدین اویسی کی مجلس اتحاد المسلمین کی موجودگی سے متعلق سوال پر مولانا نے کہا کہ جمہوریت کے نظام میں ہر کسی کو اپنی پارٹی بنانے کا حق ہے اور اس نظام کا حصہ بننے والی کسی پارٹی کے وجود سے تو اختلاف کیا ہی نہیں جا سکتا، نیز اگر جمہوری نظام میں رہتے ہوئے کوئی پارٹی کسی ایسے طبقے کی آواز بنتی ہے جس کے اندر دبے کچلے ہونے اور تنہا ہونے کا احساس موجود ہے، تو باوجودیکہ میں ایسی پارٹی سے دیگر وجوہات کی بنا پر متفق نہ رہوں، مگر اس کے کچھ فائدے بھی ہیں، ایسی آواز کو مت دبائیے۔ اِس بنیاد پر جزوی طور پر اختلاف کیا جا سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا، اور اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ سماج میں فرقہ وارانہ تفریق پیدا ہو گی، اس سے اویسی صاحب کو احتیاط کرنا چاہیے۔

صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوالات پر مولانا نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی ذمے داری ہے کہ سماج کو جوڑ کر رکھیں، اور یہ ذمے داری اویسی کے مقابلے میں یوگی آدتیہ ناتھ کی زیادہ ہے، کیونکہ وہ اکثریتی فرقے سے ہیں اور صوبے کے وزیرِ اعلیٰ ہیں، اور انہوں نے اپنی ذمے داری کو پورا نہیں کِیا۔ جنید کے قتل کو 5 سال گزر گئے، ہریانہ میں بھی اور مرکز میں بھی اُسی پارٹی کی حکومت ہے جس کے وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ اگر مجرموں کا دل نہیں بھرتا تو وہ میرا قتل کر لیں، مگر پچھلے ایک ماہ میں صرف اِسی چھوٹے سے خطے میں 24 واقعات ہو چکے ہیں جن کی مکمل فہرست و ریکارڈ میرے پاس موجود ہے۔ بہت سے اچھے کام کِیے ہوں گے اور کِیے ہیں مگر میں تو اُس زاویے سے ضرور دیکھوں گا جہاں سے مجھے گھٹن محسوس ہوتی ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہندوستانی مسلمان ہندوستان کا سرمایہ ہے، اُسے ہندوستان پر بوجھ مت بنائیے، ہندوستانی مسلمان ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اُسے ہندوستان کی کمزوری مت بنائیے۔

(ترتیب و تہذیب: امین الحق عبداللہ)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN