اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کسان مظاہرین کی ہلاکت کے بعد سیاست کا بازار گرم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
کسان مظاہرین کی ہلاکت کے بعد سیاست کا بازار گرم
38
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں اتوار کے روز کسانوں کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کر دینے کے واقعے میں تاحال کسی بھی ملزم کے گرفتار نہ کیے جانے سے کسانوں اور عوام میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے بھی مرکز اور ریاست میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں کے رویوں کی سخت مذمت کی ہے۔

لکھیم پور کھیری میں بی جے پی کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر اتوار کے روز مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کے بیٹے آشیش مشرا اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طورپر اپنی گاڑیاں چڑھا دی تھیں۔ اس واقعے میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں ایک صحافی بھی شامل تھا۔ ہلاک شدگان میں سے ایک کسان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے اس کسان کو گولی بھی ماری گئی تھی، حالانکہ پولیس نے اس الزام کی تردید کی ہے تاہم مرنے والے کسان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی اس کے رشتہ داروں کی درخواست مسترد کر دی گئی اور اس شہری کی آخری رسومات بھی آناًفاناً ادا کر دی گئیں۔

کسان تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی وزیر اجے کمار مشرا کے فوراً استعفی اور ان کے بیٹے اور دیگر ذمے دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے گرچہ آشیش مشرا کے خلاف قتل کا کیس درج کر لیا ہے تاہم تین دن گزرنے کے باوجود اب تک آشیش مشرا یا کسی اور نامزد ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے البتہ کسانوں کی ناراضگی کم کرنے کے لیے ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کو 45 لاکھ روپے فی کس بطور معاوضہ اور ایک ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اترپردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ حکمران بی جے پی سیاسی لحاظ سے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل اور سب سے بڑی ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے اس وقت تمام طریقے استعمال کر رہی ہے۔ ان میں مذہب تبدیل کروانے کے الزامات کے تحت مسلم مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔

اسی دوران موجودہ صورت حال پرمرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا نے گزشتہ روز بدھ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔

انتظامیہ اور پولیس نے صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو لکھیم پور کھیری جانے سے روک دیا تھا۔ اس دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمان کا ایک وفد بہرحال پولیس کو چکمہ دے کر متاثرین تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ جب پولیس نے ان کی شناخت معلوم کی، تو انہوں نے خود کو سیاح بتایا تھا۔

پولیس نے بدھ کو بعد دوپہر اپوزیشن لیڈروں کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے لیے جانے کی اجازت بھی دے دی۔ ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اشونی کمار اوستھی کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کے صرف پانچ رہنماؤں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی متاثرین سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔ لیکن جب پولیس نے انہیں اپنی ہدایت کے مطابق سفر کرنے پر مجبور کیا، تو وہ ناراض ہو گئے اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس سے قبل حکومت نے راہل گاندھی کو دہلی سے لکھنؤ جانے سے بھی روک دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا، ”ہم متاثرین سے ملاقات کے لیے جانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں روک دیا گیا ہے جبکہ وزیر اور ان کے بیٹے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ ملک میں آج جمہوریت نہیں بلکہ ڈکٹیٹر شپ ہے۔

پریس کونسل آف انڈیا نے لکھیم پور کھیری میں تشدد میں ایک صحافی کی ہلاکت پر اترپردیش حکومت سے رپورٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس کونسل آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے 3 اکتوہر کو لکھیم پور کھیری میں تشدد کے دوران ایک صحافی کی ہلاکت کا از خود نوٹس لیا ہے اور اترپردیش حکومت سے کہا ہے کہ وہ تمام حقائق کے ساتھ اس حوالے سے اپنی رپورٹ جلد از جلد ارسال کرے۔

اس تشدد میں رمن کشیپ نامی ایک 30 سالہ مقامی صحافی ہلاک ہو گئے تھے، جو ایک نجی ٹی وی چینل کے لیے رپورٹنگ کرتے تھے۔

(بشکریہ : ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN