اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مطالبہ پورا نہ ہونے پر کسان مورچہ کا 12 اکتوبر کو لکھیم پور کوچ کا اعلان ، لکھنؤ میں ہوگی مہاپنچایت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مطالبہ پورا نہ ہونے پر کسان مورچہ کا 12 اکتوبر کو لکھیم پور کوچ کا اعلان ، لکھنؤ میں ہوگی مہاپنچایت
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

سنیکتکسان مورچہ نے ہفتہ کو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی اور ان کے بیٹے آشیش مشرا کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو دسہرہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے پتلے نذر آتش کئے جائیں گے ۔ سنیکت کسان مورچہ نے لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت 11 اکتوبر تک ان کے مطالبات کو قبول نہیں کرتی ہے تو 12 اکتوبر کو تکونیہ ، لکھیم پور میں ‘’حق کی فتح اور جھوٹ پر سچ کی جیت‘ پروگرام کے تحت پتلے جلائے جائیں گے۔

کسان مورچہ نے الزام لگایا کہ لکھیم پور واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رونما ہوا ، لہٰذا اجے مشرا ٹینی کو برطرف کیا جائے اور ان کے بیٹے آشیش مشرا مونو کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ ہم اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنیکت کسان مورچہ کا اجلاس کل منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 اکتوبر کو تکونیہ کے مقام پر پانچوں شہیدوں کو آخری ارداس دی جائیں گی۔ انہوں نے پورے ملک کے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر تکونیہ پہنچیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی استھی 12 اکتوبر کو ہی نکالی جائے گی۔ ہر کلش اترپردیش کے ہر ضلع میں جائے گا اور دوسری ریاستوں میں کلش یاترا نکالی جائے گی۔ انہوں نےبتایا کہ 18 اکتوبر کو پورے ملک میں ریل روکو مہم شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 26 اکتوبر کو لکھنؤ میں ایک مہا پنچایت منعقد ہوگی۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے بتایا کہ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ، وہاں کے لوگ بہت زیادہ خوف و ہراس میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مشرا استعفیٰ نہیں دیتے تحقیقات منصفانہ نہیں ہو سکتی۔ وزیر اور اس کے بیٹے کی گرفتاری کے بغیر تفتیش نامکمل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری تحریک جدوجہد سے حل کی طرف بڑھے گی۔

بھارتیہ کسان یونین اُگرہن کے جوگندر سنگھ اُگرہن نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے تحریک کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں کیں لیکن ناکام رہی۔ تحریک کو توڑنے میں ناکامی کے بعد بی جے پی حکومت پچھلے تین ماہ سے جو کچھ کر رہی ہے وہ خطرناک ہے۔ سینکت کسان مورچہ کے رکن درشن پال کا دعوی تھا کہ 25 ستمبر کو مسٹر مشرا نے اشتعال انگیز تقریر کی جس کا نتیجہ 3 اکتوبر کو سامنے آیا۔ تشدد کے ذریعے پورے ملک میں خوف و ہراس کا ماحول بنایا جا رہا ہے ، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مسٹر حنان ملا نے بتایا کہ کسانوں کی تحریک پورے ملک میں چلائی جا رہی ہے۔ 40 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے حمایت کی ہے۔ سینکت کسان مورچہ کو ملک کے کونے کونے سے حمایت مل رہی ہے۔ہماری تحریک کو نہیں توڑ نہیں سکے تو حکومت تشدد کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔ جہاں بھی بی جے پی کی حکومت ہے حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ساتھ مل کر تشدد کو بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر
خبریں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

02 جولائی
رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN