اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پیغمبر اسلامﷺ کی خیالی تصویر شائع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو: دارالعلوم دیوبند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پیغمبر اسلامﷺ کی خیالی تصویر شائع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو: دارالعلوم دیوبند
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:
عصری تعلیمی اداروں کے درجہ چہارم کی سوشل سائنس کی کتاب میں ایک پبلشر کی جانب سے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی خیالی تصویر شائع کئے جانے سے مسلمانوں میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اس سلسلہ میں اپنی شدید ناراضگی کا اظہارکیا اور امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں پرپر امن اور آئینی طریقہ سے دباؤ بنایا جائے کہ وہ مذکورہ کتاب کو نصاب میں شامل نہ کریں،انہوںنے حکومت سے ہ مذکورہ پبلشر اورمصنف کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے کتاب پر پابندی کی مانگ کی ہے۔واضح رہے کہ ابھی وسیم رضوی کی قابل مذموم کی حرکت کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں پڑا تھا کہ اب درجہ چہارم کی سوشل سائنس کی کتاب میں نبی کریم ؐ کی خیالی تصویر شائع کرکے ایک بار پھر سے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی منظم کوشش کی گئی ہے ۔نئے تعلیمی سال کے درجہ چہارم کے کورس میں شامل سوشل سائنس کی کتاب کے صفحہ نمبر 89پر نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی خیالی تصویر شائع کئے جانے سے مسلمانوں میں سخت غم وغصہ ہے ۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مذکورہ خیالی تصویر شائع کئے جانے پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ قصداً انجان بن کر اس طرح کے کام کر رہے ہیں ۔ تاکہ ملک و معاشرہ کو انتشار میں مبتلاء کردیں ۔ انہوںنے مذکورہ کتاب کے پبلشر اور اس سے منسلک پوری ٹیم سمیت مصنف کے خلاف انتظامیہ سے سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ مذکورہ کتاب کو فوراً واپس لیتے ہوئے بین کیاجائے اور حکومت و انتظامیہ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ اس طرح کی حرکتوں کے پس پشت اصل منشا کیا ہے ۔مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی تصویر نہیں ہے اوراسلام میں میں روز اول سے ہی تصویر کشی کو سخت حرام قرار دیاگیا، لیکن مذکورہ کتاب کے پبلشر اور مصنف نے خیالی تصویر بنا کر مسلم سماج کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ اس لئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔انہوں نے مسلمانوں اور ملک کے انصاف پسند عوام سے اپیل کی ہے وہ امن وامان کا خیا ل رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں پر دباؤ بنائیں کہ اس کتاب کو نصاب میں شامل نہ کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع
خبریں

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

20 جون
Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

20 جون
NEET 2026 UG Controversy
خبریں

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

حالیہ خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN