اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گاندھی کی وجہ سے ساورکر کی رحم کی درخواست والی بات مکمل طور پر جھوٹ، جاوید اخترکے بیان پر ٹویٹ وار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گاندھی کی وجہ سے ساورکر کی رحم کی درخواست والی بات مکمل طور پر جھوٹ، جاوید اخترکے بیان پر ٹویٹ وار
70
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (ایجنسی)

مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی جی اور ویر ساورکر کے بارے میں ایک بیان دیا تھا جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ ویر ساورکر نے صرف گاندھی جی کے کہنے پر انگریزوں کے سامنے معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ اب مشہور مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر نے بھی اسے اس معاملے پر طنز کیا ہے۔ جاوید اختر نے ٹوئٹر پر راج ناتھ سنگھ کے بیان کا جواب دیا ، جس میں انہوں نے مرکزی وزیر کے دعوے کو مکمل طور پر جھوٹا اور فضول قرار دیا۔

جاوید اختر نے راج ناتھ سنگھ کے بیان پر طنز کرتے ہوئے لکھا ، ’ویر ساورکر کی طرف سے انگریزوں کو پیش کی گئی دو معافی کی درخواستیں 1911 اور 1913 میں دائر کی گئیں (جب وہ کالاپانی گئے تھے)۔ گاندھی جی جو کہ جنوبی افریقہ میں تھے ،وہ ہندوستانی تحریک آزادی مہم سے 1915 میں جڑے تھے ۔ تو یہ پوری طرح غلط ہے کہ انہوں نے گاندھی جی کی وجہ سے رحم کی درخواست دائر کی تھی ۔ بکواس ۔‘

The first 2 mercy appeal by VEER Savarkar to Angrez were in 1911 ( the year he went to kala pani) n 1913 . Gandhi ji who was in South Africa joined Indian independence movement in 1915 . So it is totally untrue that he made these mercy appeals because of Gandhi ji . rubbish !!

— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) October 14, 2021

جاوید اختر یہیں نہیں رکے انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں راج ناتھ سنگھ پر جوابی وار کرتے ہوئے لکھا :’یہ دعویٰ کرتے پوئے کہ ساوکر نےگاندھی جی کے مشورہ پر برٹش حکومت کو معافی نامہ بھیجا تھا ، ہمارے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جی گاندھی جی سے فخر اور شان لے کر ساورکر کو دینا چاہ رہے ہیں ،لیکن یہ کام نہیں آیا۔ ‘

اب سوشل میڈیا صارفین بھی جاوید اختر کے ان ٹوئٹس پر کافی تبصرہ کر رہے ہیں۔ جاوید اختر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ، نکھل یادو نامی ایک صارف نے لکھا ، ’انہیں گاندھی جی کی ضرورت ہے کہ وہ ونائک ساورکر کا جواز پیش کرسکیں، لیکن ساتھ ہی وہ گاندھی کی یوم پیدائش پر گوڈسے امر رہے کا ٹرینڈ کرتے ہیں ۔ بی جے پی کے پاس راج ناتھ سنگھ کے بیان کو وثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے ۔‘

جاوید اختر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر اروند نامی یوزر نے لکھا ،’ساورکر جی ایک بڑے اور فراست فہم شخص تھے ۔ مجھے امید ہے کہ گاندھی جی نےانہیں رحم کی اپیل کرنے کامشورہ نہیں دیا تھا۔‘ ایک صارف نے جاوید اختر کے ٹویٹ پر طنز کیا اور لکھا ، ’مجھے لگتا ہے کہ آپ ملک کے سیاسی ماحول کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN