ناگپور : (ایجنسی)
آج ملک بھر میں دسہرہ کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ برائی پر اچھائی کی فتح کے تہوار کے موقع پر آر ایس ایس کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اسرائیلی سفارت کار آر ایس ایس کے وجےدشمی پروگرام میں پہنچے۔ اسرائیلی سفارت کار کوبی شوشانی کو ناگپور میں منعقدہ تقریب میں موجود دیکھے گئے۔
دسہرہ کے موقع پر ناگپور میں واقع راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہیڈ کوارٹر میں اسلحے کی پوجا کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت موجود تھے ، ان کے ساتھ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور ممبئی میں اسرائیلی قونصل جنرل کوبی شوشانی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔









