اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چھتیں گڑھ :درگاجلوس پر گانجے سے بھری کار چڑھادی ،4ہلاک،2 گرفتار، جانچ کا حکم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
چھتیں گڑھ :درگاجلوس پر گانجے سے بھری کار چڑھادی ،4ہلاک،2 گرفتار، جانچ کا حکم
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رائے پور(ایجنسی)

 چھتیس گڑھ کے جش پور میں آج بڑا حادثہ ہوگیا۔ یہاں نشے میں دھت لوگوں نے گانجے سے بھری کار بھیڑ پر چڑھا دی۔ اس حادثہ میں 4 لوگوں کی موت اور 20 لوگ زخمی ہوگئے۔ کار میں ایک کوئنٹل گانجہ بھرا تھا۔ حادثہ سے ناراض لوگوں نے تھانے کا گھیراو کردیا۔ اس پورے حادثے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ خبر ملتے ہی کلکٹر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اے ایس آئی کو معطل اور تھانہ انچارج سنت لال آیام کو لائن اٹیچ کردیا گیا ہے۔ کار سوار دو ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ حادثہ جش پور کے پتھل گاؤں کا ہے۔ یہاں لوگ دشہرے پر درگا جلوس نکال رہے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار آئی اور بھیڑ پر چڑھ گئی۔ کار میں سوار لوگ اسمیکیا تھے۔ گاڑی میں گانجا بھرا ہوا تھا۔ گاڑی کے بھیڑ پر چڑھتے ہی جھانکی جلوس میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ جائے حادثہ پر چیخ پکار کی کیفیت رونما ہوگئی۔ کار کی چپیٹ میں آکر 4 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 20 لوگ زخمی ہوگئے۔اس حادثہ کا دل دہلانے والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں نظر آرہا ہے کہ لوگ درگا جلوس لےکر پُرامن طریقے سے بھجن گاتے جا رہے تھے۔ بس اسی دوران بھیڑ میں اچانک ایک تیز رفتار گاڑی گھس آئی اور اس نے بے رحمی سے لوگوں کو روند دیا۔ لوگ کچھ سمجھ پاتے اس سے پہلے ہی سب کچھ ختم ہوچکا تھا۔حادثہ کی مخالفت میں لوگ سڑک پر اترآئے اور احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔ ان لوگوں نے تھانے کا گھیراو کر دیا۔ اس پورے حادثہ کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔

خبر لگتے ہی کلکٹر ریتیش اگروال اور ایس پی وجے اگروال جائے حادثہ پتھل گاوں پہنچ گئے۔ احتجاجی مظاہرہ کر رہے لوگوں سے کلکٹر اور ایس پی نے بات چیت کی۔ پتھل گاوں تھانے کے اے ایس آئی کے کے ساہو کو ایس پی نے فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔ تھانہ انچارج سنت لال آیام کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔جش پور سپرنٹنڈنٹ آفس کے دفتر نے بتایا ہے کہ ببلو وشوکرما (21) اور شیشوپال ساہو (26) کو گرفتار کیا گیا ہے ، جو پڑوسی مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے میں ایک پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے واقعہ کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قصور وار پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف ابتدائی طور پر کارروائی کی جا رہی ہے۔مسٹر بگھیل نے بتایا کہ واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کو خراج عقیدت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے واقعہ سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو بہت تکلیف دہ ہے۔ ریاست میں ڈرگ مافیا کے حوصلے بلند ہیں۔ اب کیا مذہبی جلوس نکالنے والے اس طرح کچلے جائیں گے؟ انہوں نے جش پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ اور زخمیوں کے بہتر علاج کا مطالبہ کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN