جدہ : (ایجنسی)
دبئی میں آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے خطابی مقابلے میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپرکنگس نے چوتھی بار آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ آج دبئی میں آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں چنئی سپرکنگس اورکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مابین مقابلہ ہوا۔ چنئی سپرکنگس کے 193 رنوں کے ہدف کے سامنے کے کے آر 165 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ اس طرح سے دھونی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔
چنئی سپر کنگس کے گیندبازوں نے بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے 20 اوور میں کولکاتا کو 165 رنوں پر روک دیا۔ اس طرح سے چنئی سپر کنگس نے چوتھی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔









