اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ان کے خلاف آواز اٹھانے پر ٹائر سے کچل دے جاؤگے ،اکھلیش کا طنز

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ان کے خلاف آواز اٹھانے پر ٹائر سے کچل دے جاؤگے ،اکھلیش کا طنز
94
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ (ایجنسی)

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساڑھے چار سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن پوری ریاست میں کہیں بھی کوئی کچن نہیں بن پایا، تعلیم تک بربادکردی۔ روزگار کے نام پر کچھ نہیں کیا گیا ۔ ان کے پاس دکھانے کے لیے فہرست اور اعدادوشمار بھی نہیں ہیں ۔

نام لیے بغیر اکھلیش یادو نے لکھیم پور کھیری کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ان کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو آپ ٹائروں سے کچلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایس پی کا منشور تیار کیا جائے گا تو تمام ملازمین کے مسائل کو کیسے حل کیا جائے اس کا خیال رکھا جائے گا۔ اگر وقتاً فوقتاً کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ملازمین بھی اسے درست کر لیں گے۔ اکھلیش نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مہنگائی روکنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی تھی ، لیکن اب صبح کی چائے سے ہر چیز اور بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ آج تمام غریب مزدوربھرپیٹ کھانے کے لیے بھٹک رہے ہیں ۔

دریں اثناء اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست ترقی کی سیڑھیاں چڑھنے کے بجائے پچھڑتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا پورا میعاد ناکامیوں کا ہے۔ اس نے کوئی کام مفاد عامہ میں نہیں کیا ہے۔ ریاست کی ترقی کے بجائے مہنگائی، بے روزگاری پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ نظم ونسق کی حالت کافی خستہ ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی کو دو ہی کام آتے ہیں۔’جیبھ (زبان) چلانا اور جیپ چڑھانا‘ لوگوں کو کچلنا اور ان کی آواز کو دبانا ہی ان کا ایجنڈا ہے۔

اکھلیش یادو نے لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا آڈیٹوریم میں بڑی تعداد میں یکجا ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی عجیب پارٹی ہے جو بغیر کچھ کئے ہی تال ٹھونک رہی ہے۔ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے سماج کے ہر طبقے کو پریشان کیا ہے۔ خود تو کچھ کیا نہیں سماج وادی پارٹی حکومت کے کاموں کو ہی اپنا بتا کر اشتہارات میں اسے شائع کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قومی سیاست کا سمت طے ہوگی۔ جمہوریت کے لئے بھی یہ امتحان کی گھڑی ہے۔ بی جے پی کے ممکنہ سازشوں سے ہمیں محتاط رہنا ہے۔ چونکہ بی جے پی بہت شاطر ہے اس لئے اس بار کوئی غلطی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سماجو ادی پارٹی کارکنوں، لیڈروں کو بوتھ سطح تک پارٹی کی مضبوطی کے لئے لگنا ہوگا۔ سماجوادی پارٹی کا کام کرنے میں کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست کے حالات بگڑے ہوئے ہیں۔ سماجوادی حکومت بننے پر ہی لوگوں کی پریشانیاں دور ہوں گی۔ کسانوں، نوجوانوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ اور روزی، روزگار کا معقول انتظام ہوگا۔ تعلیمی نظام کو بہتر کریں گے۔ ریاست میں ترقی کے رکے ہوئے کاموں کو پھر سے پورا کرایا جائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN