نئی دہلی (ایجنسی)
زرعی قوانین کو واپس لینے اور لکھیم پور کھیری سانحہ کے ملزم آشیش مشرا کی گرفتاری کی مانگ کی حمایت میں کسانوں نے پیرکو ریل روکو آندولن کا اعلان کیا ہے ۔
بھارتیہ کسان یونین کے رہنما گرنام سنگھ چڈونی نے اتوار کو کہا کہ تینوں زرعی قوانین کو رد کرانے، ایم ایس پی پر فصلوں کی خرید کی گارنٹی کا قانون بنوانے اور لکھیم پور کھیری قتل معاملہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر ریل روکو آندولن کیا جائے گا ۔ اس کو کامیاب بنانے تمام جگہوں پر کسان آگے آئیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے کہا کہ ’رواداری کی بھی ایک حد ہوتی ہے ، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔‘ چڈونی نے کہا کہ ہریانہ حکومت نے کئی لوگوں کا سر پھوڑ دی اور کئی لوگوں کی ہڈیاں توڑ دی ہیں۔ انہوںنے الزام لگایا کہ منوہر لال کھٹر سرکار کئی سو لوگوں پر مقدمہ عائد کرچکی ہے ۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی میں ملوث نہ ہوں۔









