اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’جمہوریت کو بچانے کے لیے میڈیا کو اپنے اصل کردار کی طرف واپس آنا ہوگا‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’جمہوریت کو بچانے کے لیے میڈیا کو اپنے اصل کردار کی طرف واپس آنا ہوگا‘
71
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

میڈیا کوجمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے ، لیکن اس کی موجودہ روش جمہوری قدروں کے منافی ہے ، کیونکہ وہ ایک فریق کی طرح برتاؤکررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ سولہواں محفوظ الرحمٰن میموریل لیکچر کے دوران سینئرصحافی معصوم مرادآبادی نے محفوظ الرحمٰن یادگاری خطبہ پیش کرتے ہوئے کیا۔

’ جمہوری نظام میں میڈیا کاکردار‘ کے موضوع پر انھوں نے اپنے خطبہ میں کہا کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے باشندے ضرور ہیں، لیکن جس تیزی کے ساتھ ہمارے ملک میں جمہوری قدروں کا زوال ہورہا ہے، اس نے جمہوریت کے مستقبل پر سوالیہ نشان قائم کردیا ہے۔ معصوم مرادآبادی نے کہا کہ آج میڈیا کی غیر جانبداری داؤ پر لگی ہوئی ہے کیونکہ اس کے غالب حصے نے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کی بجائے خود کو استحصال پسند طاقتوں کا ترجمان بنالیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صحافت ایک مشن کے طورپر شروع ہوئی تھی، جو بعد میں ایک پروفیشن بنی اور اب یہ صرف کمیشن بن چکی ہے۔ معدودے چند اخبارات اور نیوزچینل ہی صحافت کی آبرو بچائے ہوئے ہیں ، ورنہ میڈیا کا غالب حصہ کمزوروں کی بجائے طاقتور لوگوں کاحامی بن چکا ہے، جو جمہوریت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ جمہوریت کو بچانے کے لیے میڈیا کو اپنے اصل کردار کی طرف واپس آنا ہوگا۔

واضح ہو کہ مذکورہ یادگاری لیکچر جوشی کالونی،منڈاولی، نئی دہلی میں ممتازشاعراورصحافی چندربھان خیال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اپنی صدارتی تقریر میں قومی اردو کونسل کے سابق وائس چیئرمین اور ممتازشاعراورصحافی چندربھان خیال نے کہا کہ ” مجھے خوشی ہے کہ ہمارے درمیان معصوم مرادآبادی جیسے بیدار مغز اور باشعور صحافی موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے چاروں ستون اس وقت آزمائش میں مبتلا ہیں اور ان میں سب سے بڑی آزمائش میڈیا کی ہے جو جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کا موجودہ رویہ جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ میڈیا کا کام حکومت کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں بلکہ مجبور اور مظلوم عوام کے حق میں مضبوط آواز بلند کرنا ہے۔

بزرگ صحافی اورخطاط جلال الدین اسلم نے اس موقع پر محفوظ الرحمن کی صحافتی زندگی اور ان کے کارناموں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ملک وملت کا درد رکھتے تھے اور انھوں نے ہمیشہ اپنے قلم کو مظلوموں کے حق میں استعمال کیا۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر سید احمدخاں نے کی جبکہ محمد معاذ کی تلاوت قرآن سے لیکچر کا آغاز ہوا۔ اہم شرکاءمیں سینئر صحافی رحمت اللہ فاروقی، اطہرحسین انصاری، سالک دھامپوری، حکیم عطاءالرحمن اجملی، حبیب سیفی، مولانا نثار حسینی نقشبندی، جاوید رحمانی، ڈاکٹر محمدارشد غیاث، حکیم حافظ محمدمرتضیٰ، دانش رحمن، الفوز اعظمی اور سیّد نیاز احمد راجہ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔تمام شرکاءکا شکریہ ڈاکٹر ابوزید نے ادا کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN