اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اتراکھنڈ ریزورٹ میں پھنسے 200 سیاحوں کو بچا لیا گیا ، اب تک 25 ہلاک

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اتراکھنڈ ریزورٹ میں پھنسے 200 سیاحوں کو بچا لیا گیا ، اب تک 25 ہلاک
62
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہرادون : (ایجنسی)

اتراکھنڈ میں گزشتہ دو روز تک جاری رہنے والی بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ متعدد علاقوں میں مزید بارشوں کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اور انتظامیہ الرٹ پر ہے۔ ساتھ ہی چار دھام یاترا پر روک لگا دی گئی ہے اور احتیاطاً اسکول اور کالجوں کو بھی بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

اترکھنڈ آنے والے سیاحوں کے لئے رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ٹھکانوں پر ہی موجود رہیں اور فی الحال سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ پہاڑی علاقوں میں ہو رہی بھاری بارشوں کے سبب ندیاں بھی اپھان پر ہیں۔ پیر کے روز ریاستی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تاکہ صورت حال کا موثر طریقہ سے مقابلہ کیا جا سکے۔

ناگفتہ بہ حالات کے دوران کئی مقامات پر سیاحوں اور عقیدت مندوں کے درماندہ ہو جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف اور اتراکھنڈ پولیس نے جانکی چٹی سے یاتریوں کو دیر رات گئے محفوظ طریقہ سے گوری کنڈ پہنچایا۔ یہ یاتری کیدارناتھ مندر میں درشن کے بعد درماندہ ہو گئے تھے۔ رات بھر ہو رہی لگاتار بارش کے دوران تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ایس ڈی آر ایف نے اب تک 22 یاتریوں کو محفوظ نکال لیا ہے۔

ادھر، اتراکھنڈ کے مشہور سیاحتی مقام نینی تال میں وہ نظارہ ہے جو لوگوں نے آج تک نہیں دیکھا تھا۔ یہاں 24 گھنٹے تک لگاتار بارش کے بعد نینی جھیل کا پانی لبریز ہو گیا اور باہر نکل کر مال روڈ تک آ گیا۔ پانی باہر آ جانے کے سبب آس پاس کے گھروں میں رہنے والے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ بارش کے سبب ہلدوانی اور بھوالی سے نینی تال کا رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔ بجلی لگاتار گل رہی اور بھاری بارش کی وجہ سے ملبہ سڑکوں تک پہنچ گیا جس کے سبب ٹریفک بند ہو گیا۔

بھاری بارش کی وجہ سے نینی تال، رانی کھیت، الموڑا سے ہلدوانی اور کاٹھ گودام تک کی تمام قومی شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔ رشی کیش میں مسافر گاڑیوں کو چندربھاگا پل، تپوون، لکشمن جھولا اور منی کی ریتی بھدرکالی بیریر پار نہیں کرنے دیا جا رہا۔

ادھر، نینی تال کے رام گڑھ میں بادل پھٹنے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں توکنا میں بادل پھٹا ہے اور 9 لوگ ملبہ میں دب گئے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

الموڑہ پولیس نے بتایا کہ 200 سیاحوں کو نینی تال کے رام نگر کے لیمن ٹری ریزورٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی الموڑہ پنکج بھٹ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔وہیں اب تک 25 لوگوں کی موت کی خبرہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN