اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عمر خالد کا بہانہ،اکھلیش،قاسم رسول الیاس کی ملاقات پر یوگی کا نشانہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
عمر خالد کا بہانہ،اکھلیش،قاسم رسول الیاس کی ملاقات پر یوگی کا نشانہ
154
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(ایجنسی)

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کے روز دہلی تشدد کیس کے ملزم طلباء لیڈرعمر خالد کے والد کی ایس پی صدر اکھلیش یادو سے حالیہ ملاقات پر سوال کئے۔
یوگی نے یہاں منعقدایک سماجی نمائندہ کانفرنس میں کہا کہ’ ‘اپوزیشن پارٹیاں کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ابھی حال ہی میں ایک پارٹی کے ساتھ ملنے کے لیے کون آیا تھا.. … عمر خالد کے والد ۔ وہ عمر خالد جو کہتا ہے کہ بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے ۔ وہ شخص (خالد کے والد) سماج وادی پارٹی کے صدر سے ملنے کے لیے آتاہے اور ان کو یقین دلاتا ہےکہ فکر مت کرو، ہم سازش کر رہےہیں ۔‘ انہوں نے کانفرنس میں موجود لوگوں سے کہا ،’ آپ تصور کریں کہ اگر یہ لوگ آئیں گے تو کیا کریں گے ۔‘

قابل ذکر ہے کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس نے 2 اکتوبر کو ایس پی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران تنظیم کے کئی عہدیدار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ڈاکٹر الیاس دہلی تشدد سے جڑے معاملوں میں ملزم طلبا ء لیڈر عمر خالد کے والد ہیں ۔ ان کی پارٹی نے اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایس پی کو حمایت دینے کااعلان کیا ہے ۔

خالد دہلی تشدد کے حوالہ سے گزشتہ قریب ایک سال سے جیل میں بند ہیں۔ اس سے پہلے وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مبینہ ملک مخالفت نعرے لگانے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ سال فروری میں شہریت ترمیمی قانون کو لے کر فساد ات ہوئے تھے جن میں 53 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ خالد پر فساد بھڑکانے اور اشتعال انگیز تقریر دینے سمیت کئی الزامات ہیں ۔

سابقہ ​​حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے یوگی نے کہا کہ کانگریس کی سرکار رہی ہو ، ایس پی یا پھر بی ایس پی کی۔ ان لوگوں نے ذات پات کے نام پر سماجی تانے بانے کو توڑ کرکے پردیش کو فسادات کی آگ میں جھونکنے کا کام کیا تھا۔ انہوں نے پردیش کو مافیا کے سامنے گروی رکھنے کا کام کیا تھا اور جب آپ سب کے آشیرواد سے ریاست میں بی جے پی کی سرکار بنی تب نہ صرف سیکورٹی کا پختہ انتظام کیا گیا بلکہ آج کوئی مافیا عناصر سر اٹھا کر نہیں چل سکتا ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ‘ہم سب کو ہمیشہ یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے معاشرے کو تقسیم کیا ہے ، اس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، اس کے سماجی تانے بانے کو توڑ دیا ہے ، ان لوگوں کو سماج نے آنے والے وقت میں تاریخ کے گڑھے میں ڈالنےمیں بھی کوئی جھجھک محسوس نہیں کیا۔ یہ ہم سب کے سامنے مثال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہر شخص کو اپنے ملک پر فخر ہونا چاہیے اور اگر ہم ذات پات سے بچتے ہوئے قوم پرستی کو فروغ دیں گے تو ملک اور معاشرہ دونوں فلاح کی راہ پر آگے بڑھ سکیں گے۔ یوگی نے کہا کہ ایس پی دور حکومت میں گورکھپور میڈیکل کالج میں دو ماہ کے اندر ڈیڑھ ہزار بچوں کی موت ہو ئی تھی ، لیکن اس وقت کے وزیراعلیٰ حالات دریافت کرنے تک نہیں پہنچے تھے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN