اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جماعت اسلامی ہند کسی فرد یا فریق کے نہیں مشاورت کے ساتھ ہے: ملک معتصم خان

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
1
جماعت اسلامی ہند کسی فرد یا فریق کے نہیں مشاورت کے ساتھ ہے: ملک معتصم خان
302
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (آر کے بیورو)

جماعت اسلامی ہند کسی فرد یا فریق نہیں بلکہ مسلم مجلس مشاورت کے ساتھ ہے ، جو اختلاف ہے وہ مل بیٹھ کر حل کرنا چاپئے نہ کہ میڈیا میں اس کی تشہیر کی جائے۔ جماعت اسلامی کے سکریٹری برائے ملی امور ملک معتصم خاں نے مشاورت کے حالیہ قضیہ اور ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں کے جماعت سے متعلق الزامات کے پس منظر میں ’روزنامہ خبریں‘ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

خاص باتیں:

مدت صدارت سے متعلق فیصلہ سپریم گائیڈنس کونسل کا ہے،کونسل کے چیئرمین مولانا سید جلال الدین عمری کی ذاتی رائے یا مشورہ نہیں، ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کا تاثر غلط ہے
جماعت اسلامی پر وعدہ خلافی کا الزام صریحاً غلط ا وربے بنیاد ہے
مشاورت کو متحرک اور فعال رہنا چاہیے،اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کرنے ضرورت

انہوں نے کہاکہ جہاں تک سپریم گائیڈنس کونسل کے مشاورت کے عہدہ صدرسے متعلق فیصلہ کا تعلق ہے ،صدر مشاورت ودیگر ذمہ داران کونسل سے رجوع ہوئے، عدلیہ میں جومقدمہ چل رہا تھا اس کو واپس لینے اور صدر کی میقات کا تعین کے بارے میں فیصلہ کرنے کی بات تھی، کووڈ کی وجہ سے جو حاضرنہیں ہوسکے ان سے فون پر بات چیت کی گئی، تبادلہ خیال ہوا ، کچھ نے لکھ کر اپنی رائے بھیجی ۔خود ظفرالاسلام خاں کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس موضوع پر بات چیت ہوئی تبھی اختلاف سامنے آیا۔ ہو سکتا ہے فیصلہ کثرت رائے سے ہوا ہو،اتفاق رائے نہ ہو سکا ہو، لیکن یہ کہنا کہ مولانا جلال الدین عمری کی نجی وذاتی رائے ہے ، قطعی درست نہیں اور ہرطرح سے غیرمناسب ہے۔ واضح رہے مولانا عمری کونسل کے چیئرمین ہیں ۔

جہاں تک جماعت اسلامی کی وعدہ خلافی یا موقف سے انحراف کا معاملہ ہے ،جہاں بھی انتخابات ہوئے اس پر جماعت کے ارکان کو کبھی ہدایت دی جاتی ہے، کبھی ان کی صوابدید پر چھوڑ دیتی ہے ۔ یہ جماعت کا داخلی مسئلہ ہے ۔ اس پر رائے زنی کرناہرگز ٹھیک نہیں ۔ مشاورت کے الیکشن پر کبھی جماعت کی قیادت اپنی رائے سے آگاہ کرتی ہے ، کبھی نہیں کرتی۔ البتہ جو بات محمد ادیب صاحب سے متعلق کہی گئی ۔ جماعت کے ذمہ داران سے لوگ ملاقات کرتے ہیں ،اپنی بات رکھتے ہیں، اس پر غور کرنے کی بات کہی جاتی ہے۔ پھر آپس میں تبادلہ خیال ہوتاہے ، جو چیز ملی مفاد میں بہتر لگتی ہے اس پر فیصلہ ہوتا ہے، اس لئے ظفرالاسلام خاں کی ملاقات کی بات صحیح ہے،لیکن وعدہ کرنے یا کمٹمنٹ کی بات صریحاً غلط ہے ۔ غور کرنے کی بات ضرور کہی گئی تھی ۔

ایک سوال کے جواب میں ملک معتصم نے کہاکہ اختلافات ہوتے ہیں مگر ان کو بیٹھ کر حل کرنا چاہئے۔ کسی نئے متبادل کی بات مناسب نہیں لگتی اور یہ اچھی بات ہے کہ سابق صدر مشاورت نے کہا ہے کہ وہ نئے متبادل یا تقسیم کے حق میں نہیں ہیں۔ مشاورت اس افسوسناک دور سے گزر چکی ہے ، ایسا کوئی قدم اس کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا ۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اصلاح وسدھار کی گنجائش ہے۔ ہم مشاورت کو منظم،فعال، متحرک باڈی و پلیٹ فارم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے کوشاں رہے ہیں ۔

’روز نامہ خبریں‘ کے پوچھنے پر کہ کیا جماعت ڈاکٹر صاحب اور ان کے حامیوں کی طلب کردہ میٹنگ میں شریک ہوگی یا اس کے حق میں ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس خط کے بعد کوئی دوسرا خط نہیں آیا ہے ۔ وہاٹس ایپ یا سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات خود ایک پرالبم ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کی طرف سے کوئی دوسری اطلاع نہیں آئی ہے ،اگر کچھ آتا ہے تو پھر اس کا جواب دیں گے۔ کیاجماعت مجتبیٰ فاروق پر کوئی ایکشن لے گئی ،جیسا کہ ڈاکٹر موصوف نے الزام لگایا ہے۔ ملک معتصم نے کہاکہ یہ فیصلہ کرنے کا اختیار توجماعت کاہے ناکہ کوئیح اور طے کرے کہ کس نے ڈسپلن شکنی کی، کس کو کیا ہدایت دی جائے، اس کاایک میکنزم ہے ۔ التبہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ مشاورت کی عاملہ وجنرل باڈی کی میٹنگیںپابندی کے ساتھ ہوں اورمشاورت متحرک وفعال نظر آئے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN