اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بل پرچی پر’ اسلام ہی واحد حل‘ لکھنے کی سزا ،گرفتاری ،آئی بی،اے ٹی ایس کی تفتیش، کال ڈٹیل ،ماضی کو کھنگالا ،’جرم‘ کی معافی مانگی تو ملی رہائی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بل پرچی پر’ اسلام ہی واحد حل‘ لکھنے کی سزا ،گرفتاری ،آئی بی،اے ٹی ایس کی تفتیش، کال ڈٹیل ،ماضی کو کھنگالا ،’جرم‘ کی معافی مانگی تو ملی رہائی
717
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کانپور خاص رپورٹ :

اتر پردیش کے کانور میں ایک دکان کی بل پرچی کو لے کر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ دراصل کانپور کی ایک ربڑ کی دکان پر انوائس کی پرچی پر ’اسلام واحد حل‘ (اسلام اونلی سالیوشن )لکھا ہوا تھا۔ صارفین کے ہاتھ میں بل کی پرچی آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔ اس پرچی کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانپور پولیس اور ایل آئی یو سرگرم ہو گئے۔ پولیس نے دکاندار کو گرفتار کر کے الگ الگ برادریوں کے درمیان دشمنی، نفرت پھیلانے کے جذبات پیدا کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا۔ بعد میں معافی نامہ لکھ کر دینے کےبعد دکاندار کو چھوڑ دیاگیا ہے ۔

نیوز پورٹل towcercles.net کے مطابق محمد سلیم کی کانپور کے میسٹن روڈ میں ربڑ کی دکان ہے۔ سلیم کی دکان میدا بازار میسٹن روڈ میں گھر کے نیچے ہی ہے۔ سلیم ربڑ سپلائی کا کام کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سلیم کی دکان کا ایک انوائس بل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے جو 18 اکتوبر کا بنا ہوا ہے ۔ یہ انوائس بل 4750 روپے کا ہے۔ اس انوائس بل میں سب سے نیچے لکھا ہے کہ ’ اسلام دی اونلی سالیوشن ‘۔ سوشل میڈیا پر یہ بل وائرل ہونے کے بعد تنازع پیدا ہو گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بل وائرل ہونےکےبعد کانپور پولیس سرگرم ہوئی اور سلیم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔

محمد سلیم کو حراست میں لے کر پولیس نے دن بھر پوچھ گچھ کی۔ پولیس سے ہیڈکوارٹر کے ساتھ ہی انتظامی سطح پر افسران سلیم سے پوچھ گچھ کرتے رہے۔ پہلے سلیم سے ایل آئی یو نے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور بعد میں آئی بی اور اے ٹی ایس نے بھی سوالات کئے۔ پوچھ تاچھ کے بعد اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ شہر کے کئی تاجر ملوث ہیں اور تبدیلی مذہب کے لیے فنڈز بھی اکٹھا کرتے ہیں۔ پولیس اس معاملے کو آئی اے ایس محمد افتخار الدین کے معاملے سے جوڑ کر تحقیقات کرنے کی بات کر رہی ہے۔ کانپور کے کمشنر اسیم ارون نے اس معاملے کی جانچ ڈی سی پی پرمود کمار کو سونپ دی ہے۔

سلیم نے پولیس پوچھ گچھ میں بتایا کہ اس کے والد محمد حسین 10 سال قبل بل بنانے کے لیے ایک مشین لے کر آئے تھے۔ سلیم کے مطابق یہ کاروبار ان کے والد محمد حسین کے وقت سے چل رہا ہے۔ ان کے دور میں کاروبار میں بہت نقصان ہوا۔ اس دوران اس نے کسی سے رابطہ کیا اور اس پر قابو پانے کا طریقہ پوچھا۔ پھر انہوں نے ہی بل میں ایسی لائین لکھنے کا مشورہ دیا۔ پھر اس لائن کو کمپیوٹرائزڈ بلنگ مشین میں فیڈ کر دیا گیا۔ سلیم کے مطابق انہیں کاروبار میں برکت کے لیے انہوں نے بل کی پرچی پر’ ‘اسلام واحد حل‘ لکھوا دیا تھا۔ 2017 میں والد کی موت ہوچکی ہے ۔ سلیم نے کہاکہ اسے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ مجرمانہ فعل کے ضمن میں آتا ہے ۔

سلیم کےخلاف مول گنج تھانہ میں پولیس کے ذریعہ آئی پی سی کی دفعہ 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے سلیم پر الگ الگ برادریوں کے درمیان دشمنی، نفرت کے جذبات پیدا کرنے کے لیے جھوٹے بیان پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔

کانپور کے پولیس کمشنر اسیم ارون نے میڈیا کو بتایا کہ سلیم کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ جانچ کی جائے گی۔ جیسےثبوت ملیں گے اس بنیاد پر کارروائی ہوگی۔ پولیس کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سلیم کے خلاف کسی مجرمانہ فعل کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ سلیم کی کال کی تفصیلات بھی نکال لی گئی ہیں۔ پولیس نے سلیم کی دکان کی بلنگ مشین کو ضبط کر لیا ہے۔ پولیس بلنگ مشین کو چیک کرائے گی۔

سلیم کو پولیس نے تھانے سے ہی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ سلیم نے پولیس کو معافی نامہ بھی لکھ کر دیا ہے۔ سلیم نے پولیس کو تحریری معافی نامہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔ اور اسے اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک مجرمانہ فعل میں شامل ہوتا ہے۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ’اسلام ہی واحد حل ہے‘ کے بیان سے کسی کے جذبات مجروح نہیں ہوتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مذہب کی تبلیغ نہ برائی ہے اور نہ ہی جرم۔ جب اس معاملے میں کسی نے شکایت نہیں کی تو پولیس کو رپورٹ درج کرنے میں کیوں جلدبازی تھی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پولیس ہر معاملے میں اسی سرعت سے رپورٹ درج کرتی ہے؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN