اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جماعت اسلامی ہند کا تریپورا کے شر انگیز عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ‎‎

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جماعت اسلامی ہند کا تریپورا کے شر انگیز عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ‎‎
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ایجنسی)

گذشتہ دو تین دنوں سے ریاست تریپورہ میں مسلمانوں پر اور اُن کی عبادت گاہوں پر شرپسندعناصرکی جانب سے مسلسل حملوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ مسجدوں میں آگ زنی، مسلمان مرد و خواتین پر تشدد، انہیں ہراساں کرنے اور گھروں پر بھگوا جھنڈے لہرانے کے واقعات کی اطلاعات ہیں۔اشرار بلاخوف قانون کو توڑ رہے ہیں۔ ان تشدد کے واقعات اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوششوں کی جماعت اسلامی ہند سخت مذمت کرتی ہے۔

جماعت اسلامی ہند، حکومت تریپورہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست شر پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔پولیس انتظامیہ اپنی فرض شناسی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اشرار کے ساتھ سختی سے نپٹے اور حالات کو فوری معمول پر لائے۔ بنگلادیش میں ہوئے واقعات کی مخالفت میں جو احتجاجی جلوس اگرتلہ اور دیگر مقامات پر نکالے گئے تھے ان میں مبینہ طور پر ملک کے مسلمانوں کے خلاف نفرتی نعرے لگائے گئے. احتجاج کا یہ طریقہ قابل مذمت ہے اور قانونی چارہ جوئی کا متقاضی ہے۔

سکریٹری جماعت اسلامی ہند ملک معتصم خان نےوضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند نے ایک ہفتہ قبل بنگلادیش میں ہوئے واقعات اور اقلیتوں پر تشدد کی بھی شدید مذمت کی تھی اور حکومت بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہر حال میں اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کرے۔جناب ملک صاحب نے کہا کہ ہم بنگلادیش کے ان واقعات پر بھی غم و غصےکا اظہار کرتےہیں اور ان واقعات کو ہندوستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش پر بھی سخت تشویش اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔

اقلیتوں پر ظلم آج دنیاکے مختلف ملکوں میں ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ یہ عمل سیاسی جماعتوں اور دائیں بازو کی تنظیموں کے لئے سیاسی مفاد کے حصول کا شارٹ کٹ اور آسان ذریعہ بن گیا ہے.. یہ رجحان انسانی حقوق کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ دنیا کا کوئی مہذب معاشرہ اس رویہ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اس بات کی ضرورت ہے کہ ملک کے تمام انصاف پسند عوام بنگلہ دیش کے واقعات کی بھی مذمت کریں اور تریپورہ کے واقعات کے خلاف بھی آواز بلند کریں اور حکومتوں کو امن و امان اور انصاف کے تقاضے پورے کر نے کے لئے مجبور کریں۔

اان حالات میں مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری دوبالا ہوجاتی ہے۔کسی بھی مذہب کا استحصال ظلم پھیلانے کے لیے نہ ہو۔ مذہبی رہنماؤں کی آواز فرقہ پرست لیڈران سے بلند ہونی چاہئے۔ یہ انسانیت اور ملک کے مفاد میں ہے اور وقت کا عین تقاضہ ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 3, 2026

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN