نئی دہلی:( آر کے بیورو)
کل ہند مسلم مجلس مشاورت کی جنرل باڈی (مجلس عام) کا اجلاس 5 دسمبر بروز اتوار ہوگا۔یہ اطلاع مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے ایک طویل مکتوب میں دی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے،”21نومبر2021کو مرکزی مجلس مسلم مشاور ت کی میٹنگ بلانے کا پروگرام تقریباً طے تھا،جس کے تعلق سے مشاورت میں موجود ارکان آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے متوجہ کرایا کہ ان تاریخوں میں کانپور میں بورڈ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے اور اس اجلاس میں مشاورت کی سپریم گائڈنس کونسل کے صدر اور دوسرے کئی ذمہ داران اور ارکان مشاورت شرکت کریں گے۔ اس لیے مرکزی مجلس مشاورت کی میٹنگ کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے اور یہ میٹنگ اب 5دسمبر 2021کو رکھی گئی ہے۔‘‘
انہوں نے ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ ایجنڈے کے لئے اپنی تجاویز ارسال کریں۔









