ممبئی : (ایجنسی)
مہاراشٹر حکومت میںوزیر نواب ملک نے آج این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کےنکاح اورنکاح نامہ کی تصویر جاری کر کے نیا حملہ بولا۔ نواب ملک نے دعویٰ کیاہےکہ ’نکاح نامہ‘ میں سمیر کا نام ’سمیر داؤد وانکھیڑے ‘ لکھا ہے ۔ اب سمیر وانکھیڑے کانکاح پڑھانے والے مولانا مزمل احمد نے اےبی پی نیوز سے بات چیت میں کہا کہ میں نے ہی سمیر وانکھیڑے کا نکاح کرایاتھا اور نکاح کے وقت پورا خاندان مسلمان تھا ۔ اس سے پہلے وانکھیڑے کی بیوی نے دعویٰ کیا تھا کہ سمیر پیدائشی ہی ہندو ہیں۔
نکاح پڑھانے والے مولانا مزمل احمد نے کہا کہ میں ہی نکاح پڑھانے گیا تھا، اگر وہ ہندو ہوتے تو یہ نکاح ہی نہ ہوتا۔ یہ نکاح خوشی کے ساتھ ہوا تھااور اس وقت تمام لوگ مسلمان تھے۔ قاضی موصوف نے دعویٰ کیا کہ ’’سمیر وانکھیڑے جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے نکاح کرنے کے بعد دستخط بھی کئے تھے، نکاح کے رجسٹریشن فارم پر گواہوں کے نام بھی لکھے گئےتھے ۔









